مجھے ڈاکٹر نے بتایا کہ مجھے کین سر ہے اس کے بعد ۔۔ وہ وقت جب مرحومہ حسینہ معین اپنی بیماری کے تکلیف دہ لمحوں کو بتاتے ہوئے اُفسردہ ہوگئیں

پرانے ڈراموں کی مقبول ترین ڈرامہ نویس حسینہ معین (مرحومہ) کسی تعارف کی محتاج نہیں۔
حسینہ معین 20 نومبر1941ء کو بھارت کے شہر کانپور میں پیدا ہوئیں، اور ابتدائی تعلیم بھی وہیں سے حاصل کی۔
حسینہ معین اپنی زندگی میں ایک خطرناک بیماری کا شکار ہوچکی تھیں۔ ان پر مشکل آیا تھا جب وہ کینسر کے مرض کا شکار ہوئیں۔ انہوں نے کن مشکل حالات سامنا کیا تھا اپنی زندگی میں انہوں نے بتا دیا تھا۔

شو میزبان کی جانب سے مہمان حسینہ معین سے سوال کیا گیا کہ آپ نے کینسر کا مقابلہ کیسے کیا جس پر حسینہ معین نے بتایا کہ میں ہمیشہ اس غلط فہمی کا شکار رہتی تھی کہ میرے ساتھ کچھ برا نہیں ہوگا۔ انہوں نے آگے بتایا کہ ایک دن میرے پاؤں میں درد شروع ہوا جس کے بعد میرے بھائی نے مجھے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔ ناول نگار حسینہ معین نے کہا کہ میں اپنے جاننے والے ڈاکٹر کے پاس گئی اور انہوں نے میرے سارے ٹیسٹ لیے جس میں ایم آر آئی ٹیسٹ بھی شامل تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر نے مجھے ایم آر آئی اسکینر میشین میں لیٹنے کو کہا جس پر میں نے ان سے اصرار کیا کہ مجھے ڈر لگ رہا ہے کیونکہ مشین پوری بند ہوجاتی ہے جس پر ان کے ڈاکٹر نے ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ڈرنے کی ضرورت نہیں مشین پوری بند نہیں بلکہ آدھی کھلی رہے گی۔

ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد جب ڈاکٹر آئے تو وہ خاموش تھے جس کے بعد میں سمجھ گئی کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ حسینہ معین نے بتایا کہ پھر میں نے ڈاکٹر سے پوچھا کہ بتائیے ٹیسٹ رپورٹ میں کیا معلوم ہوا جس پر ڈاکٹر نے کہا کہ آپ کو کینسر کی تھوڑی علامات ظاہر ہوئی ہیں اور اس حوالے سے میں آپ کے بھائی سے بات کروں گا۔

ان کے ڈاکٹر نے بتایا کہ آپ کی ریڑھ کی ہڈی میں ایک داغ ہے، جس کا فوری علاج کرنا ہوگا۔
مزید حسینہ معین نے اپنی بیماری سے متعلق کیا بتایا جانیں اس ویڈیو میں۔

Muje Doctor Ne Batayan Ke Can Cer Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Muje Doctor Ne Batayan Ke Can Cer Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Muje Doctor Ne Batayan Ke Can Cer Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2832 Views   |   15 Sep 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 November 2024)

مجھے ڈاکٹر نے بتایا کہ مجھے کین سر ہے اس کے بعد ۔۔ وہ وقت جب مرحومہ حسینہ معین اپنی بیماری کے تکلیف دہ لمحوں کو بتاتے ہوئے اُفسردہ ہوگئیں

مجھے ڈاکٹر نے بتایا کہ مجھے کین سر ہے اس کے بعد ۔۔ وہ وقت جب مرحومہ حسینہ معین اپنی بیماری کے تکلیف دہ لمحوں کو بتاتے ہوئے اُفسردہ ہوگئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مجھے ڈاکٹر نے بتایا کہ مجھے کین سر ہے اس کے بعد ۔۔ وہ وقت جب مرحومہ حسینہ معین اپنی بیماری کے تکلیف دہ لمحوں کو بتاتے ہوئے اُفسردہ ہوگئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔