بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان افراد کے لیے اچھی خبر۔۔ اب ایک چمچ زیرے کے استعمال سے اپنا وزن کم کریں اور نظر آئیں اسمارٹ ۔۔۔ مگر کیسے؟

وزن میں کمی لانے کے لئے انسان کئی جتن کرتے ہیں۔ کوئی صبح صبح ورزش کرتا ہے کوئی ڈائٹ پلان تیار کرکے اس پر عمل درآمد کرتا ہے۔
ویسے تو وزن میں کمی لانے کے لیے ورزش ایک کارآمد آپشن ہے مگر مصروف زندگی میں روزانہ کی بنیاد پر 1 سے ڈیڑھ گھنٹہ نکالنا آسان اور ممکن بات نہیں ہے۔
لیکن اب وزن گھٹانے کے لئے اتنی محنت نہیں کرنی پڑے گی کیونکہ کھانوں میں استعمال ہونے والی ایک عام سی چیز آپ کے وزن کو بڑھنے سے روک سکتی ہے۔
طبی ماہرین نے زیرے کو موٹاپے سے نجات کے لئے معاون قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر صرف ایک کھانے کا چمچہ روزانہ کی بنیاد پر زیرہ پاؤڈر خوراک میں شامل کرلیا جائے تو دوسرے طریقوں کی نسبت وزن تین گنا تیزی سے کم ہوتا ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق زیرے میں” فائٹو اسٹیرول “ نامی کیمیائی مادّہ موجود ہوتا ہے جو کہ انسانی جسم میں برے کولیسٹرول کو جمع ہونے سے روکنے میں اہم کردار کرتا ہے اور ساتھ ہی چربی بھی جمنے نہیں دیتا۔

٭ زیرے کے فوائد

زیرہ ایک صحت بخش جز سمجھا جاتا ہے۔ زیرہ حراروں کو جلانے میں مدد فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ کولسٹرول کو کم کرتا ہے، دل کے دورے کے خطرات کو کم کرنا، یادداشت بہتر بنانا، قوت مدافعت کو بڑھانا، اور ہاضمے کے عمل کو بہتر بنانا بھی شامل ہے۔

٭ وزن گھٹانے کے لئے زیرے کا استعمال

1- موٹے افراد کو روزانہ 5 گرام زیرہ پاؤڈر اپنی غزا میں شامل کر لینا چاہیے، اور اس کو مختلف طریقوں سے اپنی خوراک میں استعمال کیا جا سکتا ہے جیسے کے سالن میں ڈال کر یانیم گرم پانی میں ڈال کر بھی۔
2- نہار منہ 3 گرام زیرہ پاؤڈر نیم گرم پانی میں چند قطرے شہد کے ساتھ ملا کر پینے سے پیٹ کی چربی تیزی سے پگھلتی ہے۔
3- دہی کے استعمال سے بھوک کم لگتی ہے اور اس کے استعمال سے جسم میں چربی بننے کی رفتار بھی کم ہو جاتی، دہی کے ساتھ ایک چمچہ پسا ہوا زیرہ شامل کر کے روزانہ کھایا جائے تو اس سے نہ صرف وزن میں تیزی سے کمی ہوگی بلکہ بڑھے ہوئے پیٹ سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔

Zeera Se Wazan Kam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Zeera Se Wazan Kam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zeera Se Wazan Kam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Misbah  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6228 Views   |   21 Jan 2022
About the Author:

Misbah is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Misbah is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان افراد کے لیے اچھی خبر۔۔ اب ایک چمچ زیرے کے استعمال سے اپنا وزن کم کریں اور نظر آئیں اسمارٹ ۔۔۔ مگر کیسے؟

بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان افراد کے لیے اچھی خبر۔۔ اب ایک چمچ زیرے کے استعمال سے اپنا وزن کم کریں اور نظر آئیں اسمارٹ ۔۔۔ مگر کیسے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان افراد کے لیے اچھی خبر۔۔ اب ایک چمچ زیرے کے استعمال سے اپنا وزن کم کریں اور نظر آئیں اسمارٹ ۔۔۔ مگر کیسے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔