وزن کم کرنے والے7 بہترین اسنیکس!جنہیں کھا کر دل بھی بھرے اورپیٹ بھی!

زندگی خدا کی دی ہوئی خوبصورت امانت ہے، اس امانت کی حفاظت اور دیکھ بھال آپ کیسے کرتے ہیں یہ آپ کے اوپر منحصر ہے۔ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے کوئی مخصوص اصول وضوابظ لاگو نہیں کئے جا سکتے بلکہ اس کے لئے ہر ایک کی ترجیحات مختلف ہو تی ہیں۔ کچھ لوگوں کی پہلی ترجیح صرف کام ہوتی ہے،کچھ لوگوں کی ترجیح صحت ہوتی ہے،کچھ لوگوں کی ترجیح ان کا کھانا ہوتی ہے ۔ تو ہر ایک اپنی ترجیحات کی بناء پر اپنی زندگی کو گزارنا پسند کرتا ہے۔ یہاں ہم ان لوگوں کے لئے کچھ صحت بخش اسنیکس کے بارے میں بتا رہے ہیں جو اپنی مصروف زندگی میں بھی اپنی صحت کو اہمیت دیتے ہیں اور صحت مند رہنا چاہتے ہیں۔

1۔ چٹ پٹا ایواکاڈو:۔

ایواکاڈوبہترین غذائیت سے بھرپور پھل ہے، یہ دل کو مطمئن کر دینے والا پھل ہے ۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ یہ ارتھرائٹس کی علامات، خراب کولیسٹرول ایل ڈی ایل، اور ہماری جلد کو سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے۔اس میں ہائی پوٹاشئیم،فائبر،مونو سیچوریٹڈ چکنائی اور میگنیشئیم ہوتا ہے۔۔ اس کو کاٹ کر ہلکا سا نمک مرچ یا چاٹ مصالحہ ڈال کر کھائیں۔آپ کو مزا آجائے گا ۔اس میں تقریباً 130 کیلوریز ہوتی ہیں۔

2۔ چنے:

چنے ایک بہترین ڈائٹ فوڈ ہے۔اس میں پروٹین بھی موجود ہے، فائبر بھی ہے۔ یہ وزن پر نظر رکھنے والوں کے لئے بہترین ہے۔ بھنے ہوئے کرسپی کرنچی چنے آپ اسنیک کے طور پربے فکر ہوکر کھا سکتے ہیں۔ آدھا کپ چنے میں تقریباً 100 کیلوریز ہوتی ہیں،اس میں 5 گرام پروٹین،5 گرام فائبر موجود ہوتا ہے۔

3۔ زیتون:

زیتون میڈیٹیرین ڈائٹ میں غذائیت سے بھرپور غذا مانا جاتا ہے۔ یہ دل کے لئے بہترین مونوسیچوریٹڈ فیٹ سے بھرے ہوتے ہیں،اس میں طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں جیسے کہ اولیروپین۔ زیتون کا پودا انسولین کی مدافعت کوکم کرتا ہے، جسم کی سوجن کو بھی کم کرتا ہے،کینسر کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے۔ اس میں 100 سے 175 کیلوریزہوتی ہیں۔

4۔ خشک میوہ جات:

میوہ جات صحت بخش ان سیچوریٹڈ چکنائی سےبھرے ہوتے ہیں، جس کی ہمارے جسم کو ضرورت ہے۔ صحت مند چکنائی ہمارے خراب کولیسٹرول ایل ڈی ایل کو کم کرتی ہے۔اس میں پروٹینز،فائبر، منرلز اور وٹامانز شامل ہوتے ہیں۔ لیکن اس کو ایک مٹھی سے زیادہ نہیں کھانا چاہیے۔

5۔ تازہ پھل:

صحت مند اسنیکس کو زیادہ پیچیدہ اور مشکل نہیں ہونا چاہیے۔ اسی لئے کوئی بھی موسمی پھل یا پھلوں کی چاٹ بھی بہترین اسنیک ثابت ہوتا ہے۔

6۔ پاپ کارن:

ہمارے ہاں عام طور پر پاپ کارن صرف فلم یا تھیٹر دیکھتے ہوئے ہی کھائے جاتے ہیں۔جبکہ یہ کھا کر ہم سینکڑوں کیلوریز بچاتے ہیں، سادہ پاپ کارن ایک سستا اور مطمئن کرنے والا اسنیک ہےجس کے ایک کپ میں 30 سے 35 کیلوریز ہوتی ہیں۔

7۔ ابلے ہوئے انڈے:

ابلے ہوئے انڈے وزن کم کرنے کے شوقین افراد کے لئے بہترین اور صحت بخش غذا ہیں۔اس میں پروٹین، وٹامن بی 12،اور کے 2 موجود ہوتا ہے۔ اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں ،پیٹ بھی بھر جاتا ہے اور وزن کم کرنے میں بھی مفید ہے۔ 2 سخت ابلے ہوئے انڈوں میں 140 کیلوریز،اور 13 گرام پروٹین شامل ہوتا ہے۔

Wazan Kam Karne Wale Snacks

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Wazan Kam Karne Wale Snacks and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Wazan Kam Karne Wale Snacks to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4284 Views   |   11 Feb 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

وزن کم کرنے والے7 بہترین اسنیکس!جنہیں کھا کر دل بھی بھرے اورپیٹ بھی!

وزن کم کرنے والے7 بہترین اسنیکس!جنہیں کھا کر دل بھی بھرے اورپیٹ بھی! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وزن کم کرنے والے7 بہترین اسنیکس!جنہیں کھا کر دل بھی بھرے اورپیٹ بھی! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔