کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کونسی غذائیں ہیں جو شرطیہ آپ کے پیٹ کی چربی گھلا سکتی ہیں؟ ضرور جانیں

موٹاپا سو بیماریوں کی جڑ ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک کے لوگوں میں وزن میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جس کی ایک عام وجہ لوگوں کا طرزِ زندگی بدلنا ہے، ہم نے دیسی کھانوں کو چھوڑ کر جنک فود کا استعمال زیادہ کرنا شروع کر دیا ہے۔
ہم دن رات بس موبائل میں مصروف رہتے ہیں اردگرد کی دنیا سے بے خبر ہیں، نہ ہی ورزش نہ ہی صحت کی پرواہ اور مارکیٹ کی تیار کردہ مرغن غذائیں فاسٹ فوڈ کا ضرورت سے زائد استعمال کر کے خود کو سست اور موٹاپے کا شکار بنا دیا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں قدرت نے ہمیں چند ایسی غذائیں بھی عطا کی ہیں جس کے استعمال سے ہم موٹاپے سے بچ سکتے ہیں اور پیٹ کی چربی کو شرطیہ کم کر سکتے ہیں؟ وہ غذائیں کونسی ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے، تاکہ آپ بھی کریں ان غذاؤں کا استعمال اور ہو جائیں ایک دم صحت مند اور توانا۔

پیٹ کی چربی کو شرطیہ گھلانے والی غذائیں

لیموں

پیٹ کی چربی کم کرنے کے لئے لیموں قدرت کی طرف سے ایک تحفہ ہے، اس کے استعمال سے آپ تیزی سے خود میں تبدیلی محسوس کریں گے، اگر آپ اپنے دن کا آغاز نیم گرم پانی میں لیموں شامل کر کے پینے سے کریں تو آپ پیٹ کی چربی با آسانی کم کر سکیں گے۔

مٹھاس کا استعمال

مٹھاس کا استعمال ہی ہمیں موٹاپے کا شکار بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اگر ہم اپنی زندگی سے چینی، مٹھاس اور ہر قسم کی میٹھی چیزیں نکال دیں تو ہم جلد ہی پیٹ کی چربی کم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، اس کے لئے آپ کو میٹھے کھانوں کے ساتھ میٹھے مشروبات اور سافٹ ڈرنک سے بھی پرہیز کرنا ہوگا۔

پانی

پانی ہمارے جسم میں سب سے اہم جُز ہے اس لئے جتنا زیادہ آپ پانی کا استعمال کریں گے اتنا ہی تیزی سی وزن کم کرنے میں کامیاب ہوں گے، کیونکہ پانی خود میں موجود اضافی شوگر اور چکنائی کو ختم کرتا ہے ساتھ ہی اس سے ہاضمہ بھی اچھا رہتا ہے اس لئے پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال ضرور کریں۔

لہسن

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ لہسن سے کیسے پیٹ کی چربی کم ہو سکتی ہے، مگر ہم آپ کو لہسن کا ایک ایسا استعمال اور فائدہ بتا رہے ہیں کہ جس کے بعد آپ بھی ایسا کرنا شروع کر دیں گے، اگر صبح لہسن کا ایک یا دو جوا کھا لیا جائے یا اس کو کچل کر اس میں لیموں کا رس ملا کر اسے استعمال کر لیا جائے تو خون کی روانی بہتر ہو گی جسم کی اضافی چربی دور ہو گی اور خون صاف ہوگا۔

میوے

میوے لازمی نہیں کہ صرف سردی میں ہی استعمال کئے جائیں گرمی ہو یا سردی میوں کا استعمال ہر موسم میں مفید ہے، اس کی افادیت اتنی ہے کہ جتنا اس کا استعمال کریں کم ہوگا، میوں میں جسمانی اضافی چربی اور وزن تیزی سے کم کرنے کی خصوصیات موجود ہیں، خاص کر بادام میں موجود مونوسیچوریٹیڈ فیٹس توند گھٹانے میں مدد دیتے ہیں اس لئے ان کا روزانہ استعمال کریں۔

کیلے

کیلے زائقے میں میٹھے ضرور مگر اپنے اندر بےشمار فوائد رکھتے ہیں، کیلوں میں وافر مقدار میں پوٹاشیم اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں، جو وزن گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، کیلےکھانے سے میٹابولزم بھی بڑھتا اور اس سے جسم کی اضافی چربی تیزی سے گھلتی ہے۔

دالیں

دالوں میں پروٹین اور فائبر کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے، ساتھ ہی یہ ہمیں آئرن بھی فراہم کرتی ہیں، دالوں کو اگر سُپر فوڈ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، کسی بھی قسم کی دال ایک مکمل غذا ہے، اس لئے دالوں کا زیادہ استعمال اور چکنائی سمیت میٹھے سے پرہیز آپ کے جسم کی اضافی چربی کو ختم کر سکتے ہیں۔

سبز چائے

سبز چائے ایک جادوئی ڈرنک ہے، اس کا باقاعدگی سے استعمال وزن کم کرنے، چربی گھلانے ہاضمہ بہتر کرنے اور جسم میں توانائی بڑھانے کا کام کرتے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق چند دن 2 سے 3 کپ باقاعدگی سے سبز چائے کا استعمال جسم کی اضافی چربی کو تیزی سے کم کرنے میں مدد دیتا ہے، اور اس سے چند ہی دنوں میں ایک سے ڈیڑھ کلو وزن کم کیا جا سکتا ہے۔

Pait Ki Charbi Ghilane Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pait Ki Charbi Ghilane Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pait Ki Charbi Ghilane Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2399 Views   |   07 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کونسی غذائیں ہیں جو شرطیہ آپ کے پیٹ کی چربی گھلا سکتی ہیں؟ ضرور جانیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کونسی غذائیں ہیں جو شرطیہ آپ کے پیٹ کی چربی گھلا سکتی ہیں؟ ضرور جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کونسی غذائیں ہیں جو شرطیہ آپ کے پیٹ کی چربی گھلا سکتی ہیں؟ ضرور جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔