Ek Adat Amraz Ka Khatra Barhaye

Habits That Cause Diseases

ایک عام عادت جو مختلف امراض کا خطرہ بڑھائے

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دفتر یا تعلیمی ادارے تک پہنچنے کی جلدی یا دوپہر اور رات کو وقت نہ ہونے پر ناشتہ ، دوپہر یا رات کی غذا چلتے پھرتے یا سفر کرتے ہوئے کھانا پڑتی ہے۔
لوگوں کو لگتا ہے کہ اس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ ایک طرح کی ملٹی ٹاسکنگ ہے، جس سے وقت بھی بچتا ہے۔

مگر اس کو عادت بنالینا صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ متعدد طبی عوارض کا باعث بن سکتی ہے۔
یہاں آپ اس عادت سے صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کے بارے میں جان سکیں گے۔

پیٹ پھولنا
یہ ایسے افراد کے سب سے بڑا مسئلہ ہے جو سفر کے دوران کھانے کے عادی ہوتے ہیں، یعنی وقت بچانا ان کو پیٹ پھولنے کی تکلیف کا شکار کردیتا ہے اور ایسا کاثر ہوتا ہے۔ ماہرین طب کے مطابق غذا کو پرسکون جسم کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اسے مناسب طریقے سے ہضم کرسکے، ہمارا جسم خوراک کو توانائی کے حصول کے لیے استعمال کرتا ہے مگر جلدی بازی یا چلتے پھرتے میں کھانے کے نتیجے میں ایسا نہیں ہوپاتا کیونکہ معدے کو آرام نہیں ملتا۔

سینے میں جلن
معدے میں تیزابیت یا سینے میں جلن درحقیقت جسم کی جانب سے یہ اظہار کرنا ہوتا ہے کہ آپ نے کچھ غلط کیا ہے، اگر آپ سفر کے دوران کھاتے ہیں یا چلتے پھرتے، اس کے نتیجے میں نظام ہاضمہ میں موجود سیال متحرک ہوتا ہے جس کی وجہ جسم کی حرکت ہوتی ہے، اس کے نتیجے میں سینے میں جلن کا احساس ہونے لگتا ہے، یعنی جسم کو کھانے کے دوران آرام نہ دینا اس کی بڑی وجہ ہوتی ہے۔

ہضم نہ ہونا
اگر تو آپ نے ایسی جلد بازی میں کھایا ہے تو ہوسکتا ہے کہ ایسا احساس ہو کہ کھانے معدے میں ہی حرکت کررہا ہے، جس کی وجہ جسم کو اسے ہضم کرنے کے لیے مناسب وقت نہ مل پاناہے۔ اگر آپ تلے ہوئے یا مصالحے دار غذائیں کھانا پسند کرتے ہیں تو ایسا اکثر ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

قے یا بدہضمی
قے ہونا یا بدہضمی اکث چلتے پھرتے دودھ پینے یا ملک شیک وغیرہ کے نتیجے میں شکار بنا سکتا ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ دودھ ہمارے معدے کو ہضم کرنے کے لیے کافی ٹھوس ثابت ہوتا ہے اور اسے پرسکون ماحول میں ہی پینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

مثانے کے مسائل
چائے اور کافی لوگوں کو کافی پسند ہوتے ہیں اور انہیں چلتے پھرتے بھی پی لیتے ہیں، تاہم اس کے نتیجے میں پیشاب زیادہ آنے لگتا ہے جبکہ مثانے کے دیگر مسائل کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

گیس
پیٹ میں گیس کافی تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ چلتے پھرتے کیفین اور کاربونیٹ مشروبات کا استعمال ہوسکتا ہے۔

It is a usual habit of many of us to skip either morning breakfast or dinner at night. This happens when often we are getting late to the office or when we reach home late and go to sleep without having the meal.

People think that it is harmful in no way but in fact, making it your habit is disastrous to health.

It can cause various kinds of physical and health problems.

This is one of those habits that cause diseases and severe illness problems.

Following we have listed down some of the hazardous impacts of skipping any of the meals.

Common Habit Which Can Cause Risk of Getting Ill

Baits That Causes Diseases

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Baits That Causes Diseases and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baits That Causes Diseases to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4121 Views   |   08 Nov 2017
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

Ek Adat Amraz Ka Khatra Barhaye

Ek Adat Amraz Ka Khatra Barhaye ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Ek Adat Amraz Ka Khatra Barhaye سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔