واشنگ مشین کو ہاتھ لگایا تو کرنٹ لگا اور ۔۔ مشین میں کپڑے دھوتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیئے؟

پاکستانی گھروں میں ہر اتوار کو کپڑے لازمی دھلتے ہیں، پورے ہفتے بھی مائیں اپنے بچوں کے کپڑے ہاتھ سے دھوتی رہتی ہیں مگر اتوار کے دن کپڑے دھونے والی مشینیں لگا کر کپڑے دھوئے جاتے ہیں اور مشین سے کپڑے دھونے کی وجہ سے کچھ خواتین کو کرنٹ لگ جاتا ہے یا جھٹکا لگ جاتا ہے اگر جھٹکا نہ لگے تو کبھی کبھار مشین کے تار کی اندرونی وائرنگ جل جاتی ہے۔ کیونکہ ہمارے ذہنوں میں بس یہ ہوتا ہے کہ مشین میں پانی ڈالیں، سرف یا ڈٹرجنٹ ڈالیں، مشین کو چلا دیں، اور اس میں کپڑے ڈال دیں اور مشین کے پورا ہونے کی آواز آئے تو بس اس کو بند کردیں، کپڑے نکالیں اور دھولیں۔

کرنٹ

لیکن اس طرح کپڑے دھونے کے چکر میں ہم کئی باتوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں جو بڑے خطرے کی وجہ بنتا ہے۔ کپڑے دھونے والی مشین کو کس طرح سے چلائیں کہ نہ تو اس کا تار جلے اور نہ آپ کو کسی بھی طرح کا کرنٹ لگے۔

ٹپس:

سرف یا ڈٹرجنٹ

٭ سب سے کپڑے دھونے کی مشین میں سرف یا ڈٹرجنٹ ڈال دیں اور اس میں کاسٹک سوڈا بالکل چٹکی برابر ڈالیئے تاکہ کپڑوں کی کشش خراب نہ ہو اور یہ دھیان رکھیں کہ کاسٹک سوڈا بہت تھوڑا سا ہو۔

تولیے

٭ اب مشین میں سب سے پہلے آپ گھر کے تولیے، سفید رنگ کے کپڑے اور دسترخوان ڈالیں، کپڑے مشین میں ڈالنے کے بعد خشک ہاتھوں سے مشین کو چلائیں تاکہ کرنٹ نہ لگے۔

مشین کے تار پر پلاسٹک

٭ ایک چیز کا خاص خیال رکھیں کہ مشین کے تار پر کوئی پلاسٹک کا شوپر لپیٹ دیں تاکہ کرنٹ لگنے کی صورت میں آپ کا زیادہ نقصان نہ ہو، کیونکہ پلاسٹک انسولیٹر ہے اور کرنٹ کو اپنے اندر زیادہ دیر تک نہیں رکھتی ہے۔

مشین کے تار پر کوئی پلاسٹک

٭ سوئچ پر کبھی گیلے ہاتھ نہ لگائیں اور پلاسٹک کے بڑے دستانے مشین کا سوئچ آن یا آف کرتے وقت لازمی پہنیں، اس سے آپ کرنٹ یا جھٹکے کے نقصان سے بچ جائیں گی۔

بٹن

٭ مشین کا وہ بٹن جو اس کی رفتار اورسٹارٹ کرنے کا کام کرتا ہے اس کو پورا گھمادیں تاکہ کپڑوں کی میلا چھی طرح نکل جائے اور کم سرف میں اچھے کپڑے دھل جائیں۔ کیونکہ کپڑے دھونے والے کے ذہن میں یہ سوال بھی آتا ہے کہ ارے تھوڑی ہی دیر تو کپڑے پہنے تھے، بس ایک سے دو سیکنڈ بعد نکال دیتی ہیں، یہ تو صاف ہو ہی گئے ہوں گے۔ البتہ ایسا نہیں ہے، کپڑوں میں گندگی یا جراثیم رہ جاتے ہیں جن کا ہمیں اندازہ نہیں رہتا۔

ہاتھ خشک

٭ مشین میں سے کپڑے نکالتے وقت آپ پہلے سوئچ آف کرلیا کریں، اس کے دو فائدے ہیں، ایک تو بجلی کے ایک دو یونٹ بچ جائیں گے اور ایک فائدہ یہ ہوگا کہ اپنی حفاظت بھی کرسکیں گے، اور کپڑے نکالنے کے بعد ہاتھ خشک کرکے آپ مشین کا بٹن آن کردیں اس میں مزید کپڑے ڈال دیں اور پھر مشین سے نکالے ہوئے کپڑوں کو کنگھال لیں۔ اس طرح کم وقت میں زیادہ کپڑے دھل جائیں گے اور آپ جلدی ہی فارغ ہی کپڑے دھو کر فارغ ہو جائیں گی۔

سرف نکالنے کا سب سے آسان طریقہ

٭ کپڑوں میں سے سرف نکالنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ان کو تھوڑی دیر کے لئے پانی سے بھری بالٹی میں ڈال دیں، یوں کپڑوں سے سرف اور جھاگ نکل جائے گا اور آپ کو کپڑے نچوڑنے میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑے گی۔

کرنٹ

واشنگ مشین سے کرنٹ لگنے پر دو طرح کے نقصانات ہوتے ہیں جن میں سے ایک سب سے بڑا نقصان جانی نقصان ہے، اور ایسے کئی واقعات گھروں میں ہوچکے ہیں لہذا آپ بھی احتیاط کریں اور دوسروں کو بھی یہ اصول بتائیں تاکہ وقت اور کام دونوں محفوظ طریقے سے مکمل ہوں۔

Washing Machine Ko Hath Lagaya

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Washing Machine Ko Hath Lagaya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Washing Machine Ko Hath Lagaya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3769 Views   |   06 Jun 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

واشنگ مشین کو ہاتھ لگایا تو کرنٹ لگا اور ۔۔ مشین میں کپڑے دھوتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیئے؟

واشنگ مشین کو ہاتھ لگایا تو کرنٹ لگا اور ۔۔ مشین میں کپڑے دھوتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیئے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ واشنگ مشین کو ہاتھ لگایا تو کرنٹ لگا اور ۔۔ مشین میں کپڑے دھوتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیئے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔