لوکی کاٹنے کے بعد اس کے چھلکوں کو پھنکیں مت۔۔ جانیں وٹامن سی سے بھر پور لوکی کے چھلکے گرمی میں آپ کو کون سے فائدے پہنچا سکتے ہیں؟

لوکی ہمارے نبیﷺ کی پسندیدہ سبزی تھی۔ یہ ٹھنڈی تاثیر والی سبزی ہے جو عام طور پر پیٹ کی گرمی، جگر اور معدے کے امراض میں مبتلہ لوگوں کیلیئے ایک بہترین غذا ہے۔ وٹامن سی سے بھرپور لوکی آپ کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ بہت سے لذیذ پکوانوں میں بھی استعمال ہوتی ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں لوکی جتنی فائدہ مند ہے اسکے چھلکے بھی اتنے ہی فوائد پوشیدہ ہیں، آئیے جانتے ہیں اسے کس طرح استعمال کرسکتے ہیں اور اسکے فائدے کیا ہیں۔

لوکی کے چھلکوں سے بنائی جانے والی ڈشز:

۔ ان چھلکوں کو دھو کر اسکی سبزی بنا سکتی ہیں
۔ لوکی کے چھلکوں کی چٹنی اور پکوڑے بھی بنتے ہیں جو کہ کافی مزیدار ہوتے ہیں
۔ اسکے علاوہ آپ اسکا جوس بھی بنا سکتی ہیں جو آپ کی صحت کیلیئے کافی فائدہ مند ہے

لوکی کے چھلکوں کے فائدے:

۔ لوکی کے چھلکوں کو دھوپ میں اچھی طرح سکھا لیں اور اس کے بعد ان کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور صبح شام آدھی چائے کی چمچ اس پاؤڈر کو تازہ پانی کے ساتھ لے لیں کچھ ہی دنوں میں بواسیر کی تکلیف ختم ہوجائے گی۔
۔ دھوپ میں باہر نکلنے اور زيادہ دیر تک باہر رہنے سے جلد کے کچھ حصے سیاہ ہو جاتے ہیں، اسکے لیئے لوکی کے چھلکوں کو پیس کر اس کا پیسٹس بنا لیں- اس کے بعد اس پیسٹ کو چہرے پر لیپ کر لیں اور پندرہ منٹ تک لگے رہنے دیں اور اس کے بعد سادہ پانی سے اس کو دھو لیں۔
۔ ان چھلکوں کو کدو کش کر کے ان کی برفی بھی بنائی جاتی ہے جو تازہ خون بنانے اور صحت کو بہتر بنانے کے لیے بہت مفید ہوتی ہے۔
۔ گرم چائے گر جائے یا جلد کا کوئی حصہ جل جائے تو فوری طبی امداد کے لیے جلی ہوئی جگہ پر لوکی کے چھلکے لگا دیں، اس سے فوری راحت ملتی ہے اور چھالے بھی نہیں آتے۔

Loki Ke Chilkon Ko Mat Phenkain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Loki Ke Chilkon Ko Mat Phenkain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Loki Ke Chilkon Ko Mat Phenkain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   2261 Views   |   13 Apr 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

لوکی کاٹنے کے بعد اس کے چھلکوں کو پھنکیں مت۔۔ جانیں وٹامن سی سے بھر پور لوکی کے چھلکے گرمی میں آپ کو کون سے فائدے پہنچا سکتے ہیں؟

لوکی کاٹنے کے بعد اس کے چھلکوں کو پھنکیں مت۔۔ جانیں وٹامن سی سے بھر پور لوکی کے چھلکے گرمی میں آپ کو کون سے فائدے پہنچا سکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لوکی کاٹنے کے بعد اس کے چھلکوں کو پھنکیں مت۔۔ جانیں وٹامن سی سے بھر پور لوکی کے چھلکے گرمی میں آپ کو کون سے فائدے پہنچا سکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔