ڈاکٹر کہتے ہیں میرے تینوں بچے اندھے ہوجائیں گے۔۔ ان کو کون سی پراسرار بیماری ہے؟ بچوں کے اندھے ہونے سے پہلے انھیں دنیا دکھانے والے ماں باپ

“ہمارے 4 بچے ہیں جن میں سے 3 کے بارے میں ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ آنے والے برسوں میں نابینا ہوجائیں گے۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ ان بچوں کو نابینا ہونے سے پہلے بہت سی خوبصورت چیزیں دکھائی جائیں اس لئے ہم نے دنیا گھومنے کا فیصلہ کیا تاکہ ہمارے دنیا کے نظارے کرنے کے ساتھ وہ تجربات بھی حاصل کرسکیں جو آئیندہ زندگی میں ان کے کام آئیں گے“

یہ کہنا ہے کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایڈتھ لیمے اور ان کے شوہر سبسٹین کا جن کے بچے 12 سالہ بیٹی میا، 7 سالہ بیٹے کولن اور 5 سالہ لیورنٹ میں ایسی جینیاتی بیماری تشخیص ہوئی جس کی وجہ سے وہ اپنی بینائی کھو دیں گے۔ جوڑے کا 9 سالہ بیٹا لیو البتہ اس بیماری سے محفوظ ہے۔

ان بچوں کو کون سی بیماری ہے؟

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان بچوں کو retinitis pigmentosa کی بیماری ہے جس کو ختم کرنے یا روکنے کا کوئی علاج تاحال موجود نہیں ہے۔ جیسے ہی ڈاکٹر نے بچوں کے والدین کو اس بارے میں بتایا انھوں نے سوچا کہ کتابوں کے بجائے بچوں کو حقیقی طور پر دنیا دکھائی جائے۔ انھوں نے دنیا گھومنے کے لئے بچت شروع کردی اور 6 مارچ 2011 کو اپنے سفر کا آغاز کیا۔

میرے بچوں کی آنکھیں مسلسل متاثر ہورہی ہیں

اب تک یہ خاندان افریقہ، زیمبیا، تنزانیہ، ترکیہ، منگولیا اور انڈونشیا گھوم چکے ہیں۔ بچوں کی ماں ایڈتھ کا کہنا ہے کہ “میرے بچوں کی آنے والی زندگی بہت مشکل ہوسکتی ہے کیوں کہ تین بچوں کی آنکھیں مسلسل خراب ہوتی جارہی ہیں لیکن پھر بھی و پر امید ہیں کیوں کہ اس سفر کے دوران بچوں کا آپس کا تعلق بہت مضبوط ہورہا ہے اور وہ ایک دوسرے کا خیال رکھنا بھی سیکھ رہے ہیں“

امید ہے سائنس کوئی علاج نکال لے گی

اس کے علاوہ اس خاندان کو امید ہے کہ سائنس ان کے لوٹنے تک اس بیماری کا کوئی نہ کوئی علاج ڈھونڈ لے گی اور ان کے بچوں کی بینائی بچ جائے گی۔

Teeno Bachy Andhay Ho Jaingy

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Teeno Bachy Andhay Ho Jaingy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Teeno Bachy Andhay Ho Jaingy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1771 Views   |   16 Sep 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

ڈاکٹر کہتے ہیں میرے تینوں بچے اندھے ہوجائیں گے۔۔ ان کو کون سی پراسرار بیماری ہے؟ بچوں کے اندھے ہونے سے پہلے انھیں دنیا دکھانے والے ماں باپ

ڈاکٹر کہتے ہیں میرے تینوں بچے اندھے ہوجائیں گے۔۔ ان کو کون سی پراسرار بیماری ہے؟ بچوں کے اندھے ہونے سے پہلے انھیں دنیا دکھانے والے ماں باپ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں میرے تینوں بچے اندھے ہوجائیں گے۔۔ ان کو کون سی پراسرار بیماری ہے؟ بچوں کے اندھے ہونے سے پہلے انھیں دنیا دکھانے والے ماں باپ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔