مچھلی کھائیں اور دل کو طاقتور بنائیں

مچھلی میں مختلف معدنیات مثلاً پوٹاشیم ، فولاد اور آیو ڈین ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ فلورائڈ کی قدرتی شکل ہے جو دانتوں کو مضبوط بناتا اور امراض سے محفوظ رکھتا ہے ۔ تحقیق کاروں نے مچھلی کو دل و اعصاب کی دوست غذا قرار دیاہے اور وہ اس طرح کہ اس کے گوشت میں مضرصحت کولیسٹرول نہیں ہوتا اور اگر اس کا تیل پیا جائے تو خون گاڑھا نہیں ہوتا ۔ کولیسٹرول کی مقدار توازن پرآجاتی ہے اور امراض قلب کے خطرات معدوم ہوجاتے ہیں ۔بچوں میں نظام تنفس اور خون کی خرابیاں دور کرنے کے لئے Cod Liverکی گولیاں خاص کر موسم سرما میں استعمال کرائی جاتی ہیں تاکہ ان کے دماغ کے ٹشوز کی نشوونما بھی ہو اور انہیں آیوڈین کے علاوہ مختلف وٹامنز مل سکیں ۔ اس سفید گوشت میں فیٹی ایسڈ ز پائے جاتے ہیں جو مچھلی کے علاوہ سویابین اور اس کے تیل میں مل سکتے ہیں تاہم آئرن ، کیلشیم اور وٹامن بی کے علاوہ آیوڈین مچھلی ہی کے ذریعے حاصل ہو سکتے ہیں ۔

کم روغنی مچھلی کی افادیت :
یہ کم روغنی ہوتب بھی غذائیت کے اجزاء یکساں پائے جاتے ہیں ۔ کم روغنی مچھلی کھانے سے بھی مضر صحت چکنائیاں کم ہوتی ہیں ۔ اس کے علاوہ اومیگا تھری چکنائی بھی اسی ذریعے سے حاصل ہوتی ہے ۔ چکنائی کی اس قسم سے قلب اور شریانوں میں موجود مضر صحت چکنائی تحلیل ہو جاتی اور خون رواں دواں ہوجاتا ہے ۔ عارضہ قلب کے امکانا بھی ختم ہوجاتے ہیں ۔

مچھلی افسردگی دور کرتی ہے :
یہ اس کی خاص افادیت ہے دراصل انسانی دماغ ایک روغنی عضو ہے ۔ پانی کے علاوہ اس کا بیشتر حصہ چکنائی پر مشتمل ہے جو چکنائی ہم کھاتے ہیں وہ ہمارے مزاج کے مطابق کام کرتی ہے ۔ افسردہ مزاج افراد میں اومیگا تھری چکنائی کم ہوتی ہے ۔ یہ چکنائی مچھلی میں زیادہ پائی جاتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ مچھلی کھانے والے افراد افسردگی کا شکارکم ہوتے ہیں اور سن رسیدگی کا عمل سست ہوجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ سیگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے پھیپھڑوں میں تمباکو سے ہونے والی سوزش بھی کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔

امریکن کنسر اورہارٹ ایسوسی ایشن نے سرخ گوشت کے بجائے مچھلی ، مرغی اور سبزیاں کھانے کی سفارش کی ہے اور ہر ہفتے مچھلی کھانے کا مشورہ دیا ہے تاکہ امراض قلب سے بچا جا سکے ۔یہی وجہ ہے کہ مغرب میں مچھلی کا گوشت اکثر کھایا جاتا ہے ۔

مچھلی خریدتے ہوئے کیسے پہچان کی جائے ؟
یہ بہت نازک ہوتی ہیں اگر اس کی جلد کی نمی اور ملائمت ختم ہوجائے اور آنکھیں خشک اور بے جان محسوس ہوں تو ایسی مچھلی خریدنے میں احتیاط کی جانی چاہئے کیونکہ باسی اور سٹرانڈ والی مچھلی کھانے سے پیٹ بھر سکتا ہے مگر اس کی غذائی افادیت قائم نہیں رہتی ۔ اس کے معدنیات اور وٹامنز ختم ہوجاتے ہیں اور یہ مضر صحت ہو سکتی ہے ۔

پاکستان میں دستیاب ہونے والی عام مچھلیوں کی اقسام

دھوتر مچھلی
یہ ایک کانٹے کی مچھلی شوربے والے سالن کے ساتھ ساتھ باربی کیو کے لئے بھی اچھی ہے ۔ اس کوکئی روز تک فریزرمیں نہیں رکھا جاسکتا ہے ۔ تھوڑے سے ہلکے مصالحے میں پکانے کے لئے بہترین ہے ۔

یامفرے مچھلی
اسے خریدتے وقت گلپھڑے کھول کر دیکھیں اگر سرخ ہوں تو جان لیں مچھلی تازہ ہے ۔

لیڈی فش :
یہ پلہ مچھلی کی طرح بہت کانٹوں والی ہوتی ہے مگر تلنے کے بعد بہت لذیذ ہوتی ہے ۔

مشکا مچھلی
یہ عام طور پر کھائی جاتی ہے اور اس کا سالن بہت مزیدار بنتا ہے ۔مچھلی پر تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ کسی قسم کی ہو امراض قلب دورکرنے کے لئے مفید ہوتی ہے اور جسم میں کولیسٹرول اور شکر کو متوازن رکھتی ہے ۔

مچھلی کی 85گرام مقدارمیں درج ذیل اجزاء ہوتے ہیں ۔
کاربوہائیڈریٹس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔17گرام
چکنائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 5گرام
آئرن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔167ملی گرام
فاسفورس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔340ملی گرام
کیلشیم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔280ملی گرام
پوٹاشیم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔45ملی گرام
وٹامن اے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔0.03ملی گرام
وٹامن بی ٹو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔0.16ملی گرام
نیاسن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔6.8ملی گرام
کولیسٹرول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔65ملی گرام
کیلوریز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔120ملی گرام

Fish is full of minerals like potassium, iron and iodine and also fluoride which strengthens teeth and saves from different diseases. Today, we will discuss some exclusive benefits of fish for heart. Food experts have declared fish as a heart friendly food. There are also many fish oil benefits for heart and body which are yet unknown to common people. It's meat does not contain harmful cholesterols. Drinking its oil does not let blood thicken, maintains cholesterol level and lessens risks of heart diseases.

Tags: Fish Benefits for Skin and Brain Fish Benefits in Urdu

Fish Benefits For Heart

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Fish Benefits For Heart and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fish Benefits For Heart to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   13583 Views   |   23 Dec 2015
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

مچھلی کھائیں اور دل کو طاقتور بنائیں

مچھلی کھائیں اور دل کو طاقتور بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مچھلی کھائیں اور دل کو طاقتور بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔