ساس اور سالی کو اگنور کریں ۔۔ اچھا داماد بننے کے وہ طریقے جو سسرال میں عزت بنانے کے لیے ہر مرد کے کام آئیں

داماد اور سسرالیوں کا رشتہ بہت نازک ہوتا ہے۔ کب داماد کو کون سی بات بری لگ جائے کچھ پتہ ہی نہیں چلتا۔ داماد گھر کا وہ فرد ہوتا ہے جس کی رائے بڑے سے بڑے اور چھوٹے سے چھوٹے مسائل میں نہ لی جائے تو وہ منہ بنا کر ناراض دلہن کی طرح گھر میں بیٹھا سب کو گھورتا ہوا نظر آتا ہے۔ اس لیے پاکستانی و ہندوستانی معاشرے میں داماد کو حد سے زیادہ عزت و محبت دی جاتی ہے جیسے گھر کا سربراہ وہی ہو۔

مگر ایسے حالات میں بعض اوقات داماد کی جانب سے کی گئی غلطیاں اس کی عزت و وقار کو سسرال سے ختم کرنے کا بھی باعث بنتی ہیں۔ بیشک سب لوگ اس کی باتیں تو مناتے ہیں لیکن کوئی دل سے عزت نہیں دیتا جو کسی بھی شخصیت کا ایک سب سے بڑا نقصان ہے۔

کیا آپ بھی گھر کا وہ داماد ہیں جس سے بات کرتے وقت سسرالی ڈرتے ہیں؟ آپ سے باتیں نہیں کرتے؟ آپ کے ساتھ بیٹھنا پسند نہیں کرتے؟ یا آپ شروع ہی سے اپنے سسرال میں اپنی عزت بنانا چاہتی ہیں تو ہم بتا رہے ہیں آپ کو کچھ زبردست طریقے جن پر عمل کرکے آپ اپنے سسرالیوں کے عزیز ترین ہوسکتے ہیں۔

لاڈلا داماد بننے کے کچھ طریقے جو آپ کی عادات پر منحصر ہیں:

٭ کھانا زیادہ نہ کھائیں:

سسرال جا کر سب کچھ ہڑپ کرنے کی نہ سوچیں بلکہ ہر کھانا ادب سے احترام سے تھوڑا تھوڑا کھائیں اور اپنی عزت بڑھائیں۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ وہ لوگ جو زیادہ کھانا کھاتے ہیں ان کو لوگ بھوکا کہتے ہیں اور جو کم کھاتے ہیں ان کے سامنے مزید پیش کیا جاتا ہے۔

٭ رات نہ ٹہریں:

رات کا وقت انسان اگر اپنے گھر میں ہی گزارے تو زیادہ بہتر ہے اور وہ بھی خصوصاً داماد کیونکہ ساس اور سالیوں کو اس سے تکلیف ہوسکتی ہے، لہٰذا ان کی تکلیف کا بھی خیال رکھیں۔

٭ منہ سے انگارے نہ نکالیں:

جب بات کریں شفقت سے، محبت سے، آہستگی سے، سر جھکا کر، مسکراتے ہوئے انداز سے کریں۔ ہر بات میں منہ سے انگارے نہ نکالیں ایسے کوئی آپ کی عزت نہیں کرے گا۔

٭ خواتین کو اگنور کریں:

سسرالی مردوں سے باتیں زیادہ کریں اور خواتین کو اگنور کرنے کی کوشش کریں، اس سے آپ کے مزاج اور تربیت کے ساتھ ادب و احترام کا بھی پتہ چلتا ہے۔

٭ ایک جگہ ٹک کر بیٹھ جائیں:

دامادوں کو چاہیے سسرال میں ایک جگہ پر چپک جائیں اور وہاں سے اٹھ کر دوسری جگہوں پر نہ جائیں۔ ایک ہی کمرے میں اپنا ڈیرہ ڈال لیں، پورے گھر میں گھومنے سے اجتناب کریں۔

Susral Mein Izat Pane Ke Tarikay

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Susral Mein Izat Pane Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Susral Mein Izat Pane Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2580 Views   |   03 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ساس اور سالی کو اگنور کریں ۔۔ اچھا داماد بننے کے وہ طریقے جو سسرال میں عزت بنانے کے لیے ہر مرد کے کام آئیں

ساس اور سالی کو اگنور کریں ۔۔ اچھا داماد بننے کے وہ طریقے جو سسرال میں عزت بنانے کے لیے ہر مرد کے کام آئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ساس اور سالی کو اگنور کریں ۔۔ اچھا داماد بننے کے وہ طریقے جو سسرال میں عزت بنانے کے لیے ہر مرد کے کام آئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔