ہلدی کا فیس ماسک
ہر گھر کے کچن میں استعمال ہونے والی ہلدی کے بے شمار طبی فوائد ہیں، یہ کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے ساتھ خوبصورتی بڑھانے میں بھی کام آتی ہے۔
ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی ہلدی لیں ، اس میں دودھ کے ساتھ بیسن یا چکی کا آٹا شامل کریں ، ا ب اس مرکب کو اپنے چہرے ، ہاتھ ، پاؤں، گردن اور بازوؤن پرلگائیں اور 10 سے 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، سوکھنے پر اسے ہلکے ہاتھ سے مساج کرتے ہوئے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، اس کے روزانہ استعمال سے جلد پر سورج کی شعاؤں کے مضر اثرات، مردہ خلیے، داغ دھبے صاف ہونے کے ساتھ ساتھ رنگت بھی نکھر جائے گی اور چہرے کے اضافی بال بھی صاف ہو جائیں گے۔
ملتانی مٹی کا فیس ماسک
صدیوں پرانا خوبصورتی کا ایک سستا ترین طریقہ جسے اکثر خواتین نظر انداز کر کے مہنگی کاسمیٹکس کا استعمال کر کے جلد خراب کر بیٹھتی ہیں، ملتانی یا چکنی مٹی جلد کو جھریوں سے نجات دلانے اور سورج کی شعاؤں سے جل جانے والی جلد کے لیے ایک بہترین نسخہ ہے۔
ملتانی مٹی میں پانی یا دودھ ملا کر ماسک بنائیں، اسے مزید فائدہ مند بنانے کے لیے اس پیسٹ میں شہد کے چند قطرے ، پسا ہوا پودینہ، ایلوویرا جیل یا ہلدی بھی ملائی جا سکتی ہے، اس پیسٹ کو چہرے اور گردن پر 15 سے 20 منٹ تک لگائیں اور سوکھنے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور چہرہ خشک کر لیں۔ یہ مرکب کیل ، مہاسوں اور اضافی چکنائی کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔
نمک یا چینی کا اسکرب
کھانے کے دو اہم جز نمک اور چینی جو کھانے کو نمکین یا میٹھا بنانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں انہیں چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
چینی میں گلوکوز اور نمک میں ایکسفو لیٹنگ خصوصیات ہونے کے سبب جب ان دونوں کو ملا کر استعمال کیا جاتا ہے تو اس کے نتائج حیرت انگیز ہوتے ہیں۔
اس ماسک کے لیے ایک کھانے کے چمچ چینی میں آدھا کھانے کا چمچ نمک اور آدھا کھانے کا چمچ شہد ملا کر چہرے پر ہلکے ہاتھوں سے 5 منٹ مساج کریں، اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھو لیں، اس کے بعد چہرہ صاف کر لیں اور کوئی اچھی سی مو ئسچرائزنگ کریم لگالیں، بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں کم از کم 3 بار ضرور اس عمل کو دہرائیں۔
شہد اور کینو کا ماسک
خشک جلد والے افراد کے لیے شہد کسی نعمت سے کم نہیں، چہرے پر شہد لگانے سے جھریوں سے نجات ملتی ہے اور جلد بھی نرم وملائم ہو جاتی ہے، شہد اور کینو کے رس کو ملا کر دس منٹ کے لیے چہرے پر لگانے سے چہرے کی کھوئی ہوئی نمی بحال ہو جاتی ہے اور ج،لد اسموتھ نظر آتی ہے۔
جو کے دلیے کا ماسک
جوکا دلیہ انڈے کی زردی اور شہد میں ملا لیں، اس ماسک کو بیس منٹ کے لیے لگا رہنے دیں اور بعد میں گرم پانی سے چہرہ دھو لیں، اس ماسک کے استعمال سے چہرہ نرم و ملائم محسوس ہوگا، سردی سے ہونے والی خشکی کو دور کرنے لیے یہ بہترین ماسک ہے۔
کیلے کا ماسک
یہ ماسک جلد کو قدرتی نمی مہیا کرے گا، کیلے کو مسل کر اس میں تازہ کریم ملالیں، اس ماسک کو چہرہ پر لگا کر تیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں، جلد کا کھردرا پن اور خشکی اس ماسک سے دور ہو جاتی ہے، میک اپ اچھے طریقے سے جلد پر سیٹ ہو جاتا ہے۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Dadi Jan Ke Nuskhe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dadi Jan Ke Nuskhe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.