والد امریکہ تھے اور انہیں ہمارے حالات کی خبر تک نہ تھی ۔۔ ماجد جہانگیر کے بیٹے نے اپنے والد کی زندگی کے چھپے راز بتا دیئے

پاکستان کے مشہور کامیڈین و اداکار ماجد جہانگیر (مرحوم) پاکستان کا ایک بڑا ستارہ تھے جو پرسوں رات لاہور میں جہاں فانی سے رکصت ہوگئے۔ ماجد جہانگیر اس دنیا سے جاتے وقت بہت سی یادیں مداحوں اور اہلخانہ کے لیے چھوڑ گئے۔

ماجد جہانگیر کے آخری دن کافی سخت تھے کیونکہ وہ ایک مہینے پہلے بستر سے گر گئے تھے جس کی وجہ سے ان کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا تھا۔

ماجد جہانگیر فالج کا شکار ہونے کے بعد سے پانچ سال سے علیل تھے۔ ماجد جہانگیر کو کولہے کی ہڈی میں فریکچر کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہوں نے 23 دن گزارے۔

ماجد جہانگیر کے صاحبزادے کا انٹرویو ان دنوں وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اپنے والد کی یادوں کو لفظوں میں بیان کیا۔

آج ان کا بیٹا لاہور پہنچ گیا ہے جہاں انہوں نے پہلی بار میڈیا سے گفتگو کی۔ ماجد جہانگیر کے بیٹے نے اپنے والد سے متعلق تمام تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ماجد جہانگیر عظیم انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی لوگوں کے چہروں پر ہنسی پھیلانے میں گزار دی، وہ پاکستان کا اثاثہ تھے جو اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

ان کے بیٹے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے والد سے مشابہت کی وجہ سے لوگ ان سے روک کر ان کے والد کے بارے میں پوچھتے تھے۔

ماجد جہانگیر کے بیٹۓ فہد جہانگیر نے کہا کہ ہم چار بہن بھائی ہیں، وہ میری بہن سے سب سے زیادہ پیار کرتے تھے، وہ میرے بھی قریب تھے۔

بچوں سے نہ ملنے پر ان کے بیٹے فہد نے کہا کہ میں آپ کو بتاؤں کہ ہمارے والد 1995 میں امریکا چلے گئے۔ میری والدہ نے اپنا سارا سامان بیچ کر میرے والد کو امریکا بھیج دیا تھا، میں اس وقت 6 ماہ کا تھا اور جب وہ واپس آئے تو میں 18 برس کا ہوچکا تھا۔

اس کے تمام ساتھیوں کو اس کے بارے میں حقیقت معلوم ہے، انہوں نے کبھی ہماری مالی مدد نہیں کی، بلکہ ہماری والدہ نے ہمیں پالا، انہوں نے نوکری کی، ہم نے مشکلات کا سامنا کیا۔ وہ جب امریکہ سے واپس آئے تو انہیں ہمارے حالات کی کوئی خبر نہ تھی۔ وہ ہماری نانی کے گھر پہنچے جہاں ہم نے ان کے ساتھ 4 مہینے گزارے، پھر وہ دوبارہ امریکہ چلے گئے۔ انہوں نے دوسری شادی امریکہ میں کی تھی۔ ہم نے اپنے بچپن میں ان کی بہت کمی محسوس کی۔

سوتیلی ماں کے بارے میں بات کرتے ہوئے فہد کا کہنا تھا کہ ان کی دوسری بیوی کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات تھے اور ہم ان سے اس وقت تک ملتے تھے جب تک وہ کراچی میں تھے لیکن جب ان کے والد لاہور شفٹ ہوئے تو وہ ان سے ملاقات نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے والد سے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ کراچی میں رہیں، ہم نے انہیں یقین دلایا کہ ہم آپ کا خیال رکھ سکتے ہیں لیکن آپ کو وہی آسائشیں نہیں دے سکتے لیکن وہ کبھی ہماری بات نہیں مانتے تھے، وہ لوگوں سے چھپاتے تھے کہ ہم ان کی اولاد ہیں۔

Walid America Mein Thay

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Walid America Mein Thay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Walid America Mein Thay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2696 Views   |   13 Jan 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

والد امریکہ تھے اور انہیں ہمارے حالات کی خبر تک نہ تھی ۔۔ ماجد جہانگیر کے بیٹے نے اپنے والد کی زندگی کے چھپے راز بتا دیئے

والد امریکہ تھے اور انہیں ہمارے حالات کی خبر تک نہ تھی ۔۔ ماجد جہانگیر کے بیٹے نے اپنے والد کی زندگی کے چھپے راز بتا دیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ والد امریکہ تھے اور انہیں ہمارے حالات کی خبر تک نہ تھی ۔۔ ماجد جہانگیر کے بیٹے نے اپنے والد کی زندگی کے چھپے راز بتا دیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔