سحری میں ٹرکش لسی پی کر آپ کے جسم میں ایسی کیا تبدیلی آئے گی جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔۔ ڈاکٹر بلقیس کا حیران کن نسخہ

رمضان میں ہر شخص کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس ماہ مبارک میں اپنی تمام تر کوششوں سے رب کو راضی کرلے ۔ایسے میں ایسا کیا کیا جائے کہ ہم سحری سے لے کر افطاری تک چاق و چوبند رہ کر عبادت بھی کر سکیں اور اپنے روزمرہ معمولات بھی انجام دے سکیں۔ اسی لئے ضروری ہے کہ ہم سحری میں کچھ ایسا کھائیں پئیں جو کہ ہمارے جسم کو توانائی دینے کے ساتھ ساتھ طبیعت میں بھاری پن بھی پیدا نہ کرے اور روزے میں طبیعت میں گرانی بھی نہ ہو ۔اسی لئے ہم یہاں ڈاکٹر بلقیس کی بنائی ہوئی ٹرکش لسی کا طریقہ یہاں بتارہے ہیں اگر اس کو سحری میں یا افطاری میں پیا جائے تو یہ آپ کے لئے بہت فائدے مند بھی ہے اور نظام ہضم کے لئے بھی مفید ہے ، ورنہ عموماً یہ ہوتا ہے کہ سحری یا افطاری کھانے کے بعد بھاری پن ہو جاتا ہے۔ اور روزے میں سارا دن کھٹی ڈکاریں آتی رہتی ہیں۔

دہی کے بارے میں ڈاکٹر بلقیس کی ٹپ

ڈاکٹر بلقیس کا یہ کہنا ہے کہ اگرصبح نہارمنہ ایک کپ دہی کھالیا جائے اور وہ دہی گائے کے دودھ سے بنا ہوا ہو تو وہ جسم کے لئے ایسا ہی ہے جیسا کہ گاڑی کے لئے گریس یا آئل۔ جو کہ پوری گاڑی کو رواں کر دیتا ہے۔ اسی طرح خالی پیٹ ایک کپ دہی کھانے سے آپ کے جسم کی ساری نسیں، شریانیں، کھول دے گا۔ سارے اعضاء کی کارکردگی رواں اور بہتر ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ یہ آپ کی جلد کے لئے بھی بہترین ہوگا ، آپ کے نظامِ ہضم کو فعال کردے گا۔ پیٹ کی تکالیف کا خاتمہ کرے گا ۔ ایک بات یاد رکھیں کہ دہی کھانے کے ایک گھنٹے بعد تک کیفین نہیں لیا جائے گا یعنی چائے کافی وغیرہ نہ لیں ورنہ دہی کے اثرات ختم ہوجائیں گے

ترکیب:

ٹرکش لسی
دہی ایک کپ
نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
دودھ ایک گلاس
زیرہ بھنا ہوا ایک چائے کا چمچ
پودینے کے پتے 20 سے 25
برف کیوب کی ایک ٹرے
تمام چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں ، پانی نہیں ڈالیں ۔ پانی کی جگہ برف ڈالیں اور اس کے ساتھ اس کو اتنا بلینڈ کریں کہ برف اچھی طرح چورا ہو جائے ۔مزیدار ٹرکش لسی تیار ہے۔ لسی کے اجزاء افراد کے حساب سے کم زیادہ کئے جا سکتے ہیں

Sehri Special Turkish Lassi

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Sehri Special Turkish Lassi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sehri Special Turkish Lassi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3787 Views   |   27 Mar 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

سحری میں ٹرکش لسی پی کر آپ کے جسم میں ایسی کیا تبدیلی آئے گی جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔۔ ڈاکٹر بلقیس کا حیران کن نسخہ

سحری میں ٹرکش لسی پی کر آپ کے جسم میں ایسی کیا تبدیلی آئے گی جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔۔ ڈاکٹر بلقیس کا حیران کن نسخہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سحری میں ٹرکش لسی پی کر آپ کے جسم میں ایسی کیا تبدیلی آئے گی جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔۔ ڈاکٹر بلقیس کا حیران کن نسخہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔