بیماری کی وجہ سے نکاح کر لیا ۔۔ 80 سالہ شخص کی 32 سالہ دلہن شادی کے لیے کیسے راضی ہوئیں؟

کہتے ہیں کہ رشتے آسمان پر بنتے ہیں، لیکن اس جملے کو سچ ثابت ہوتے دیر نہیں لگتی ہے۔
ایک ایسے ہی جوڑے کے بارے میں آپ کو بتائیں گے۔

پنجاب کے شہر کامونکی سے تعلق رکھنے والے نیاز صاحب نے زندگی گزارنے کے لیے اپنے کئی سال چھوٹی خاتون سے شادی کر لی ہے۔ کامونکی کے نیاز صاحب کی عمر 78 سال ہے، جبکہ کلثوم نامی خاتون جن کی عمر 32 سال ہے۔ نیاز صاحب اور کلثوم اس حد تک ایک دوسرے کے قریب ہیں اور ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں کہ وہ کسی کی منفی بات کو سنتے ہی نہیں ہیں۔ مشہور یوٹیوبر باسط علی کو دیے گئے انٹرویو میں نیاز صاحب کا کہنا تھا کہ میں اکیلا رہتا تھا، اور اس تنہائی میں میں سب کچھ خود ہی کرتا تھا، کھانا بھی خود بنان تھا، اور اگر بیمار ہو جاؤں تو دیکھ بھال خود ہی کرتا تھا۔

نیاز صاحب کہتے ہیں کہ کلثوم ان کے پڑوس میں رہتی تھی جبکہ کلثوم نے بتایا کہ جب کافی دنوں تک یہ مجھے نظر نہیں آئے تو خیریت پوچھنے کے لیے میں ان کے گھر گئی تب معلوم ہوا کہ یہ بیمار ہیں، اس وقت میں نے ان کی تیمارداری کی اور کھانا بھی بنایا اور خدمت بھی کی۔ نیاز صاحب کا کہنا تھا کہ نکاح سنت ہے اور میں نے سنت پر عمل کیا ہے۔ یہ جب میرے گھر آتی تھیں، تو میرا خیال رکھتی تھیں، میرے لیے کھانا بناتی تھیں، انہیں میرا احساس تھا۔

جبکہ کلثوم کا کہنا تھا کہ ہماری زندگی کافی خوشگوار گزر رہی ہے، نیاز کھانا بناتے ہیں اور میں انہیں کھانا کھلاتی ہوں۔ ہماری زندگی کافی اچھی جا رہی ہے، یہ میرا بہت خیال رکھتے ہیں ، بالکل ایسے ہی جیسے ایک والد خیال رکھتا ہے۔ کلثوم کے اس بیان پر نیاز صاحب نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھیں یہ مجھے باپ بنا رہی ہے، نکاح ٹوٹ جائے گا۔

لیکن پھر نیاز صاحب نے دل بہلاتے ہوئے کہا کہ چلیں کوئی نہیں بچوں کا باپ تو بننا ہے نا۔ ایک دوسرے کو پیار کرنے سے متعلق نیاز صاحب کہتے ہیں کہ میں اس سے اتنا پیار کرتا ہوں کہ میں نے کلثوم پر اپنے 80 سال کا پیار قربان کر دیا ہے۔ لیکن اہلیہ کلثوم کہتی ہیں کہ ایسا ہی ہے مگر یہ جتاتے نہیں ہیں۔ یہ میری ضرورتوں کا خیال رکھتے ہیں، مجھے جو چیز بھی چاہیے ہوتی ہے، وہ یہ میرے بولنے سے پہلے ہی میرے آگے رکھ دیتے ہیں۔

میری نظر اگر کسی چیز پر ٹھہر جاتی ہے تو یہ اس چیز کو خرید لیتے ہیں۔ نیاز صاحب کہتے ہیں کہ شان مجھ سے 10 سال بڑا ہے۔ کلثوم کہتی ہیں کہ یہ بہت رومانٹک ہیں، میرے لیے گانا بھی گاتے ہیں۔ کلثوم کا خیال ہے کہ اگرچہ ان کی عمر زیادہ ہے مگر ہماری زندگی کافی اچھی گز رہی ہے، میں جب بھی ناراض ہو جاتی ہوں، تو یہ مجھے مناتے ہیں، مجھے ریڈیو پر گانا سناتے ہیں۔

نیاز صاحب کہتے ہیں کہ میں نے اپنے جیون ساتھی کے لیے بہت صبر کیا تھا، لیکن اللہ تعالٰی نے میری دعا قبول کر لی اور اب مجھے یہ فکر رہتی ہے کہ کہیں میں ہی پہلے نہ چلا جاؤں۔ کلثوم کہتی ہیں کہ نکاح ضروری ہے، نکاح کے بغیر رہنا بھی صحیح نہیں ہے، سماج بھی باتیں بناتا ہے اور اسلام بھی اجازت نہیں دیتا ہے، میرے لیے اداکار شان، اور معمر رانا میرے شوہر ہیں۔ جوڑے نے ایک دوسرے کے لیے گانا بھی گایا جس پر کلثوم شرما گئی تھیں۔

32 Sal Ki Larki Se Shadi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 32 Sal Ki Larki Se Shadi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 32 Sal Ki Larki Se Shadi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   5749 Views   |   14 Oct 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بیماری کی وجہ سے نکاح کر لیا ۔۔ 80 سالہ شخص کی 32 سالہ دلہن شادی کے لیے کیسے راضی ہوئیں؟

بیماری کی وجہ سے نکاح کر لیا ۔۔ 80 سالہ شخص کی 32 سالہ دلہن شادی کے لیے کیسے راضی ہوئیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیماری کی وجہ سے نکاح کر لیا ۔۔ 80 سالہ شخص کی 32 سالہ دلہن شادی کے لیے کیسے راضی ہوئیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔