لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ ! اللہ جسے جوڑتا ہے اسے کوئی توڑ نہیں سکتا۔۔ سلام قبول کرنے کے بعد راکھی اپنے شوہر کے ساتھ عمرہ کرنے کب جائیں گی؟ اداکارہ نے بتادیا

راکھی ساونت کی شادی ایک معمہ بن گئی ہے، کبھی عادل اس شادی کو نہیں مان رہا تھا تو کبھی راکھی رو رو کر اپنے شوہر سے بھیک مانگ رہی تھی کہ مجھے قبول کرلو پھر سلمان خان نے راکھی سے ان کی صلح کروائی، وہیں ان کی والدہ کینسر اور ٹیومر کے امراض کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں۔ ان کے متعلق سوشل میڈیا پر خوب خبریں گرم ہیں۔ مگر اب ان کا ایک انٹرویو سامنے آیا ہے۔ جس میں راکھی کہتی ہیں " میں نے صرف شوہر کی طرف سے غم نہیں اٹھایا بلکہ اپنا پہلا بچہ بھی کھویا ہے۔ میری شادی پچھلے سال جولائی میں عادل درانی سے ہوئی تھی اور میں حاملہ بھی ہوگئی تھی،] میری گود میں عادل کی اولاد تھی لیکن میرا مس کیرج ہوگیا اور میرا پہلا بچہ ضائع ہوگیا۔ "

اب یہ جوڑی اس بات کو لے کر سرخیوں میں ہیں کہ وہ اپنے ہنی مون پر کہاں جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ایک حالیہ بات چیت میں، راکھی اور عادل نے اپنے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس بارے میں اپنا پلان بتایا۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں انہوں نے کیا کہا

اداکارہ اور عادل خان درانی سے ان کے ہنی مون کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ کہاں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ اس پر راکھی ساونت نے کہا، 'یہ تو کہیں لیکر ہی نہیں گئے ابھی تک" جس پر عادل نے ایک تیز قہقہہ لگانے کے بعد کہا، "جائیں گے! ابھی بہت کچھ چل رہا ہے"

راکھی ساونت نے آگے سے کہا، "پہلے وہ عمرہ پر لیکے جائیں گے، وہ بہت ضروری ہے۔ کیونکہ وہاں جا کر ہمارا رشتہ اور پکا ہوگا جسے دنیا کی کوئی طاقت توڑ نہیں سکے گی"۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   560 Views   |   20 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ ! اللہ جسے جوڑتا ہے اسے کوئی توڑ نہیں سکتا۔۔ سلام قبول کرنے کے بعد راکھی اپنے شوہر کے ساتھ عمرہ کرنے کب جائیں گی؟ اداکارہ نے بتادیا and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ ! اللہ جسے جوڑتا ہے اسے کوئی توڑ نہیں سکتا۔۔ سلام قبول کرنے کے بعد راکھی اپنے شوہر کے ساتھ عمرہ کرنے کب جائیں گی؟ اداکارہ نے بتادیا) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.