رنگ گورا کرنے کے لئے 40 ہزار کے انجیکشن لگوائے، رنگ گورا نہیں ہوا، جگر خراب ہوگیا ۔۔ وائٹننگ انجیکشنز لگوانے والی خاتون کے ساتھ کیا کچھ ہوا؟

گلوٹا تھائیون ایک ایسا عنصر ہے جو رنگ گورا کرنے اور جلد کی خوبصورتی کو بحال کرنے کا کام کرتا ہے۔ اس میں کچھ ایسے نامیاتی مادے پائے جاتے ہیں جو جلد میں میلانن مادے کی صفائی کرتا ہے اور جلد کی اندرونی و بیرونی پرتوں کو نکھارتا ہے۔

آج کل کمپلیکس کا شکار ڈھیروں مرد و خواتین گورے ہونے کے لئے انجیکشن لگواتی ہیں جس کی وجہ سے رنگ کسی حد تک گورا ہو جاتا ہے اور کچھ لوگوں کی تو رنگت ہی بدل جاتی ہے۔

لیکن کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جن کی باڈی اضافی کیمیکلز اور کیمیائی عناصر کو برداشت نہیں کر پاتی جس کی وجہ سے کئی بیماریاں بھی ہو جاتی ہیں۔

آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں ایک ایسی خاتون کی کہانی جنہوں نے چالیس ہزار روپے کے وائٹننگ انجیکشن لگوائے لیکن ان کا رنگ زرا بھی گورا نہ ہوا البتہ جگر کا مسئلہ پیدا ہوگیا ۔

گلوٹاتھائیون کے انجیکشن پہلی بات تو بناء ڈاکٹر کی اجازت اور مکمل میڈیکل چیک اپ کے بناء نہیں کروانے چاہیئے ورنہ جسم میں پیچیدگیاں بھی ہوسکتی ہیں۔

یہ ایک بھارتی خاتون ہیں جنہوں نے رنگ کو گورا کرنے کا اس وقت سوچا جبکہ یہ کچھ ماہ قبل پیلیا کا شکار ہوئیں اور اس میں رنگت کم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے چالیس ہزار تک کے انجیکشن لگوائے مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ نتیجے کے طور پر ان کا جگر کمزور پڑگیا اور اس میں لمس ہوگئے۔

خاتون کہتی ہیں کہ:
"یہ انجیکشن مجھے پیلیا کا خیال نہ کرنے اور اضافی مرکری پراڈکٹ استعمال کرنے کی وجہ سر نقصان دے گئے۔ میری تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ اپنی قدرتی رنگت پر انحصار کریں کیونکہ گورے رنگ سے آپ خوبصورت نہیں بنتے۔"

کیا کھائیں؟

تمام تر پھلوں میں اللہ نے ہر قسم کی افادیت رکھی ہے جن میں رنگ گورا کرنے کی بھی صلاحیت ہوتی ہے لہذا پھلوں اور کھیرے کا استعمال روزمرہ کی خوراک میں کریں اور صحت سمیت جلد کے تمام تر مسائل کو دور بھگائیں۔

Rang Gora Karne Ka Tarika

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rang Gora Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rang Gora Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   3701 Views   |   08 Sep 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

رنگ گورا کرنے کے لئے 40 ہزار کے انجیکشن لگوائے، رنگ گورا نہیں ہوا، جگر خراب ہوگیا ۔۔ وائٹننگ انجیکشنز لگوانے والی خاتون کے ساتھ کیا کچھ ہوا؟

رنگ گورا کرنے کے لئے 40 ہزار کے انجیکشن لگوائے، رنگ گورا نہیں ہوا، جگر خراب ہوگیا ۔۔ وائٹننگ انجیکشنز لگوانے والی خاتون کے ساتھ کیا کچھ ہوا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رنگ گورا کرنے کے لئے 40 ہزار کے انجیکشن لگوائے، رنگ گورا نہیں ہوا، جگر خراب ہوگیا ۔۔ وائٹننگ انجیکشنز لگوانے والی خاتون کے ساتھ کیا کچھ ہوا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔