دن ہو یا رات چائے ہو ساتھ کیونکہ چائے پینے کے شوقین ہزاروں افراد ہیں۔ ہر کھانے کے بعد اکثر لوگ چائے پینا پسند کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو تو چائے کے بغیر جیسے سکون ہی نہیں آتا ہے۔ لیکن اگر یہی چائے آپ کو صحت اور خوبصورتی دے جائے تو مزہ ہی دوبالا ہو جائے۔
آج کے-فوڈ بھرپور فوائد والی آملے کی چائے کے بارے میں آپ کو بتانے جا رہا ہے جو 5 بڑے مسائل کو آسانی سے حل کرے اور آپ کو فٹ اینڈ سمارٹ بنانے میں کوئی کمی نہ چھوڑے۔
آملے کی چائے بنانے کا طریقہ:
٭ آملے جو ہرے رنگ کے بیر کی طرح ہوتے ہیں، ان کو اچھی طرح دھو کر خُشک کرلیں۔
٭ پھر دو آملے لے کر ان کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
٭ ساتھ ہی اس میں ادرک کا ایک انچ کا ٹکڑا شامل کرلیں اور چھلکے سمیت ایک لیموں کے دو ٹکڑے کرکے ڈال لیں۔
٭ 10 منٹ تک اس کو پاکئیں اور جیسے ہی جوش آنے لگے، اس پانی کو ایک پیالی میں نکال لیں۔
٭ لیجیئے آملے کی آسان سی چائے بن کر تیار ہے۔
٭ اب اس کو دن میں کسی بھی وقت پی لیں۔
فائدے:
٭ آملے کی چائے پینے سے آپ کا شوگر کنٹرول میں رہے گا، انسولین کے ٹیکوں سے نجات مل جائے گی۔
٭ چہرے پر موجود ایکنی بھی صاف ہو جائے گی اور اس کے داغ بھی نظر نہیں آئیں گے۔
٭ جن لوگوں کو جلد کی خشکی کے مسائل ہیں یا ہونٹ سائیڈ سے پھٹ جاتے ہیں تو ان کے لئے یہ چائے بہت مفید ہے۔
٭ قبض اور ہیضہ باآسانی ختم ہوسکتا ہے لیکن اس چائے میں ایک چٹکی کالا نمک بھی شامل کرلیں تو جلد فائدہ ہوگا۔
٭ آملے کی چائے میں ایک چمچ شہد ڈال کر پینے سے آنکھوں کی بینائی بہتر ہو جائے گی، جن لوگوں کو موتیا ہے، ان کے لئے یہ بہت فائدہ مند ہے۔
جو آملہ بچ جائے اس کا کیا کریں؟
چائے بنانے کے بعد جو آملے بچ جائیں، ان کو پھینکیں نہیں بلکہ کرش کریں اور اس میں صرف آدھا چمچ ہلدی شامل کرلیں اور اچھی طرح مکس کرکے چہرے پر لگائیں، اس سے رنگ بھی نکھر جائے گا اور ایکنی کنٹرول ہونے کے ساتھ ساتھ جلد بھی تر و تازہ ہو جائے گی۔
فائدہ کیوں؟
آملے میں وٹامن سی، اینٹی بائیوٹک آکسیڈنٹس، ٹینک ایسکاربک ایسڈ، لیپیڈز، ٹرئی گلائسرائیڈز اور ایسٹروفیگینک انزائمز پائے جاتے ہیں جو پانی کے ساتھ مل کر جسم کو آکسئیڈائزڈ کرنے میں بہترین مدد کرتے ہیں۔