گھر میں سونف کاپانی بنانے کا طریقہ جانیں اور اسے پی کر دنوں میں اپنا وزن کم کریں ! بڑے بڑے حکیموں کا نسخہ

سونف کے بے پناہ فوائد ہیں اور اسی لیے کہا جاتا ہے کہ ہر گھر میں سونف ضرور رکھنی چاہئے، یہ بچوں کے کئی امراض میں مفید ہے۔ سونف ایک سستی اور آسانی سے دستیاب ہوجانے والی جڑی بوٹی ہےجسے کچن کی زینت کہا جائےتو غلط نہ ہوگا، کھانوں میں اس کا استعمال خاص خوشبو اور اضافی ذائقے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس کا استعمال بہت سی بیماریوں کو دور کرنے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ اورخصوصاً وزن کم کرنے کے لیے یہ ایک بہترین جڑی بوٹی ہے۔
سونف یا سونف کے پانی میں کچھ ایسے منرلز پائے جاتے ہیں جو انسانی دماغ کو سکون پہنچاتے ہیں جو کہ پُر سکون نیند سونے کا سبب بنتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جو افراد اچھی اور پُرسکون نیند سوتے ہیں ان کا وزن نہیں بڑھتااور انسان ہمیشہ صحت مند رہتا ہے۔
سونف کے پانی کے بے شمار فوائد میں ایک یہ بھی ہے کہ یہ انسانی جسم میں نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے۔ انسان کے جسم میں اگر میٹابولزم درست کام کرتا ہو اور کھانابھی صحیح ہضم ہوتا ہو تو یہی وزن کو کم کرنے کے لیے کافی ہےجبکہ سونف کا پانی کھانے کو جلد ہضم کرنے کا کام کرتا ہے۔ سونف کا پانی کیسے تیار کیا جائے؟ دو سے تین چھوٹی الائچی ، ایک کھانے کا چمچ سونف، آدھے کھانے کا چمچ سفید زیرہ، ایک چھوٹا ٹکڑا دارچینی، ان تمام چیزوں کو ایک گلاس نیم گرم پانی شامل کرلیں، اس کے بعد اچھی طرح چمچ سے ہلا لیں۔ ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک پانی کو ڈھانپ کر رکھ دیں.اس کے بعد تمام اجزاء کا عرق نکل آئے گا اور پانی اپنا رنگ تبدیل کر لے گا۔ اس کے بعد چھنی سے چھان کر پانی الگ کر لیں اور رات سونے سے پہلے پی لیں۔ واضح رہے چھوٹی الائچی رنگ نکھارنے کے لیے بہترین ہے، سونف معدہ کی گرمی ختم کرے گی جس کی وجہ سے آپ کے چہرے پر ایکنی نہیں ہو گی، سفید زیرہ نظام انہضام کو بہتر بنائے گا جبکہ دارچینی جسم سے فاسد مادوں کے اخراج میں بہترین ہے۔

Sounf Wala Pani Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sounf Wala Pani Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sounf Wala Pani Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Reshma  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4718 Views   |   05 Feb 2022
About the Author:

Reshma is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Reshma is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 October 2024)

گھر میں سونف کاپانی بنانے کا طریقہ جانیں اور اسے پی کر دنوں میں اپنا وزن کم کریں ! بڑے بڑے حکیموں کا نسخہ

گھر میں سونف کاپانی بنانے کا طریقہ جانیں اور اسے پی کر دنوں میں اپنا وزن کم کریں ! بڑے بڑے حکیموں کا نسخہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر میں سونف کاپانی بنانے کا طریقہ جانیں اور اسے پی کر دنوں میں اپنا وزن کم کریں ! بڑے بڑے حکیموں کا نسخہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔