خشک موسم میں پودینے کا استعمال کیسے جلد کو خشکی سے بچا سکتا ہے؟ جانیں کچھ راز جو کریں آپ کی خوبصورتی میں اضافہ

سردی کے خشک موسم میں جلد پر خشکی کی وجہ سے ریشز بھی پڑجاتے ہیں اور بعد ازاں یہ ریشز کے نشانات جلد کو کالا کردیتے ہیں اس سردی میں اگر آپ بھی جلد کے اس مسئلے سمیت کئی اور مسائل سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تو پودینے کا استعمال بتائے گئے طریقے سے کریں اور پائیں زبردست فائدہ جو آپ کو سردی کے موسم میں بھی تروتازہ رکھ سکے۔ کیونکہ پودینے میں پوٹاشیم، میگنیشئم، کیلشئم، فاسفورس، فولیٹ، آئرن، وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے جو ہماری خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے مفید ہے۔

جلد کے مسائل:

پودینے کے ڈھیروں فوائد ہیں جن میں چند خاص اور اہم بیوٹی کے راز ہم آپ کو بتا رہے ہیں تاکہ اب سے آپ بھی سستے سے پودینے سے اپنے مہنگے بیوٹی پراڈکٹ کو کریں بائے اور بڑھائیں اس سے اپنی بیش بہا خوبصورتی۔۔۔

خشکی:

سردی میں جلد اور بالوں دونوں میں ہی خشکی و سکری کے مسائل بڑھ جاتے ہیں، جن کی وجہ یہ روکھے اور بے جان ہوجاتے ہیں۔ تو بتاتے ہیں آپ کو پودینے سے جلد کی خشکی اور بالوں کی سکری دور کرنے کا آسان حل۔

طریقہ:

چہرے اور ہاتھوں پیروں کی خشکی کو بھگانے کے لئے آپ پودینے کے پانی میں ناریل کا تیل ملا کر لگائیں یہ اچھا موائسچرائزر ہے جو خشکی اور ریشز کو کنٹرول کرے گا۔ پودینے کے پیسٹ کو دہی میں مکس کریں اور بالوں میں لگالیں اس سے بالوں میں جان بھی آئے گی، خشکی بھی رکے گی اور ساتھ ہی بالوں کی نشوونما بھی بڑھے گی۔

ہونٹ:

سردی میں ہونٹ آپ کے پھٹے رہتے ہیں یا کالے ہونے لگے ہیں تو پودینے کی طرف ایک نظر ڈال لیں اور خوبصورت نرم ملائم ہونٹ پائیں۔

طریقہ:

گلاب کے عرق میں پودینے کا پیسٹ اور بالائی مکس کریں اس کو ہونٹوں پر لگائیں۔ اتنے نرم اور صاف ہونٹ ہوجائیں گے کہ آپ خود فرق محسوس کریں گی۔

ایکنی:

ایکنی بہت ضدی ہوتی ہے اس کے لئے آپ اگر پودینے کا استعمال کریں گی تو یہ کنٹرول ہوجائے گی کیونکہ پودینے کی تیز ٹھنڈک ایکنی کو جڑ سے نکالنے کا کام کرتی ہے اور جلد کے مساموں میں موجود گندگی کو صاف کرتی ہے۔

طریقہ:

پودینے کے پتوں کو دھو کر بلینڈر میں ڈالیں اور ساتھ میں ایک برف کیوب ڈال کر پیسٹ بنالیں اور اس کو ایکنی پر لگائیں صبح اور رات دن میں دو مرتبہ یا جب بھی آپ کو وقت ملے۔ یہ ایسا نسخہ ہے جس کے سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہیں اور جلد کی صفائی بھی ہوجاتی ہے۔

ناخن:

ناخنوں میں فنگس پڑگئی ہے یا کسی وجہ سے خراب دکھ ہے ہیں تو آپ پودینے کی اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل خصوصیات سے فائدہ اٹھائیں۔

طریقہ:

پودینے کے پتے کو ناخن پر رکھیں اور روئی لپیٹ لیں ایک یہ طریقہ بھی آسان اور فائدہ مند ہے، اس کے علاوہ آپ پتوں کا پیسٹ بنائیں اور ناخنوں پر لگا کر چھوڑ دیں۔ خشک ہونے پر دھو لیں، بعد میں ناخنوں کو تھوڑی سے بھاپ دیں اور ایک کپڑے کی مدد دے ناخن صاف کرنے کی کوشش کریں آہستہ آہستہ فنگس نکل جائے گی۔

رنگت:

رنگ صاف تو سب ہی چاہتے ہیں اب پودینے کو بھی ایک مرتبہ لگا کر دیکھ لیں اس میں موجود وٹامن آپ کا رنگ گورا کرنے کے لئے بہت آسانی پیدا کرسکتے ہیں۔

طریقہ:

پودینے کے پتوں کے پیسٹ میں ابٹن مکس کرکے چہرے پر لگائیں یہ دوہرا برائٹننگ فارمولا ہے جو اپنی ٹھنڈک اور تازگی کی وجہ سے آپ کی رنگت میں نکھار پیدا کرتا ہے۔

Sardi Main Podiny Se Khushki Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sardi Main Podiny Se Khushki Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardi Main Podiny Se Khushki Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aneela  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2444 Views   |   01 Jan 2022
About the Author:

Aneela is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aneela is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

خشک موسم میں پودینے کا استعمال کیسے جلد کو خشکی سے بچا سکتا ہے؟ جانیں کچھ راز جو کریں آپ کی خوبصورتی میں اضافہ

خشک موسم میں پودینے کا استعمال کیسے جلد کو خشکی سے بچا سکتا ہے؟ جانیں کچھ راز جو کریں آپ کی خوبصورتی میں اضافہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خشک موسم میں پودینے کا استعمال کیسے جلد کو خشکی سے بچا سکتا ہے؟ جانیں کچھ راز جو کریں آپ کی خوبصورتی میں اضافہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔