وٹامن ڈی ہمارے جسم کے لئے دیگر وٹامنز کی طرح ایک ضروری اور اہم وٹامن ہے جس کی صحت مند رہنے کے لئے ہمارے جسم کو بےحد ضرورت ہوتی ہے وٹامن ڈی ہمارے جسم میں بہت سے اہم کام انجام دیتا ہے۔
وٹامن ڈی ہماری ہڈیوں، دانتوں اور مسلز کو صحت مند رکھنے کے لئے بےحد ضروری ہے اگر وٹامن ڈی کی کمی ہو جائے تو نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت بھی متاثر ہوتی ہے وٹامن ڈی کی کمی دنیا بھر کے کئی لوگوں میں پائی جاتی ہے، جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہے یا نہیں اس کے لئے بلڈ ٹیسٹ کیا جاتا ہے مگر ماہرین نے اب ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے یعنی اب آپ اپنی زبان کے زریعے بھی اس وٹامن کی کمی کا اندازہ لگا سکتے ہیں مگر وہ کیسے؟ آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔
• زبان سے وٹامن ڈی کی کمی کا اندازہ کرنا
شعبہ ڈرماٹولوجی میو کلینک، روچیسٹر (امریکہ) کی جانب سے 2017 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جن لوگوں کو منہ میں زبان میں اور ہونٹوں پر جلن محسوس ہو ہونٹ بار بار خشک ہو یا پھر جو کچھ بھی کھائے پیئیں اس کا ذائقہ اچھا محسوس نہ ہو ایسے لوگ وٹامن ڈی کا شکار ہوتے ہیں۔
ایسے میں کیا کرنا چاہیئے؟
کورونا وائرس جیسے وبائی مرض کے دوران وٹامن ڈی کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنا بےحد ضروری ہے، وٹامن ڈی کی کم سطح سوزش والی سائٹوکائنز، نمونیا اور سانس کی نالی کے انفیکشن کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے اس لئے اگر آپ کو بھی زبان میں جلن اور ہونٹوں میں جلن یا بار بار ہونٹ خشک ہونے کا سامنا ہو تو آپ کو چاہیئے کہ وٹامن ڈی کا سب سے بڑا زریعہ یعنی سورج کی شعاعوں سے اس کی کمی کو پورا کریں۔
اس کے علاوہ تھکاوٹ، ہڈیوں میں درد، پٹھوں میں درد اور موڈ میں تبدیلی بھی وٹامن ڈی کی کمی کا واضح اشارہ ہے ایسے میں وٹامن ڈی سے بھرپور غذاؤں یعنی دودھ، مچھلی اور پھلوں کا زیادہ استعمال کریں سویا بین کا استعمال کریں اور پالک بھی کھائیں، ساتھ ہی صبح 8 سے 9 بجے کی دھوپ لیں یہ وٹامن ڈی کی کمی کو دور کرنے کا بہترین زریعہ ہے۔
وٹامن ڈی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کتنی دیر دھوپ لینی چاہیئے؟
اگر آپ گرمیوں میں وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے لئے روزانہ 20 منٹ کے لئے دھوپ لینا کافی ہوگا لیکن آپ اگر سردی کے موسم میں وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں تو آپ کو کم سے کم 2 گھنٹے دھوپ میں بیٹھنا ہوگا۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Vitamin D Ki Kami Ka Kese Pata Lagaya Jaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Vitamin D Ki Kami Ka Kese Pata Lagaya Jaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.