کیا آپ بھی سفید بال کو کھینچ کر توڑ دیتے ہیں؟ جانیں اس کے نقصانات کہیں آپ کوئی غلطی تو نہیں کر رہے؟

اکثر لوگوں کے کم عمر میں ہی سفید بال آنا شروع ہو جاتے ہیں، اس کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں، لیکن ہم میں سے کئی لوگ سفید بال نظر آنے پر اسے کھینچ کر توڑ دیتے ہیں، کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟

کیا آپ سمجھتے ہیں کہ سفید بال نظر آنے پر اسے توڑ کر اس مسئلے سے جان چھڑائی جا سکتی ہے اور یہی اس کا واحد حل ہے یہ وہ سوال جس کے جواب کے کئی لوگ منتظر ہیں وہ لوگ بھی جو سفید بالوں کو چھپانے کے لئے بالوں کو رنگ کرتے ہیں۔

یوں تو بالوں کا سفید ہونا ایک قدرتی عمل ہے جو گزرتے وقت کے ساتھ سب کے ساتھ ہوتا ہے لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے اور سفید بالوں کو کھینچ کر توڑنا ٹھیک ہے یا نہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے تو چلیں پھر اس تحریر کو آخر تک پڑھیں تاکہ آپ کو بھی اس کا جواب مل سکے۔

سفید بالوں کو کھینچ کر توڑنا ٹھیک ہے یا نہیں؟

ارورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق زندگی کے آغاز میں بالوں کی رنگت سیاہ یا سنہری ہوتی ہے مگر عمر بڑھنے کے ساتھ بالوں کی جڑوں میں رنگ بنانے کا عمل پہلے جیسا فعال نہیں رہتا اور بالوں کی رنگت میں قدرتی طور پر تبدیلی آنا شروع ہو جاتی ہے، یعنی سیاہ بال کی جگہ جڑوں سے سفید بال نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔

زیادہ تر لوگوں کے عمر بڑھنے کے ساتھ ہی بال سفید ہوتے ہیں مگر کئی لوگ ایسے بھی ہیں جن کے بال وقت سے پہلے ہی سفید ہو جاتے ہیں اور پھر وہ اسے توڑنا شروع کر دیتے لیکن یہ اس مشکل کا مستقل حل نہیں ہے، دراصل بالوں میں قبل از وقت سفیدی کسی عارضے کی جانب اشارہ کرتی ہے کہ آپ کے جسم میں کسی چیز کی کمی واقع ہو رہی ہے۔

جیسے کہ جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی، تھائی رائیڈ کا مرض، امراض قلب اور ہڈیوں کی کمزوری سے بھی یہ بھی خطرہ بڑھتا ہے مگر اس کی وجہ تاحال واضح نہیں، جبکہ نوجوان لڑکوں میں تمباکو نوشی سے بھی بالوں میں سفیدی ابھر آنے کا امکان 4 گنا بڑھ جاتا ہے۔

اب اگر آپ اس سفید بال کو کھینچ دیتے ہیں تو اس بال کو جڑ سے دیکھیں اگر نیچے سے سفید ہے تو ٹھیک مگر سرخ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے خون کی سپلائی والے حصے سے بال کو کھینچا ہے اور ایسا ہونے پر اس کے دوبارہ اُگنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے یعنی یہ بال جڑ سے سفید نہیں تھا اور اب اندر سے نیا بال کالا ہی نکلے گا۔

لیکن اگر یہ بال جڑ سے سِرے تک سفید ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے سر کی جڑوں میں سے ہی سفید بال نکل رہے ہیں اور اب یہ سفید ہی نکلیں گے جب تک آپ اس کمی کو پورا نہ کر دیں جس کی وجہ سے سفید بال نکل رہے ہیں۔

ایسے میں آپ کو چاہیئے کہ وٹامن بی 12 والے پھل اور سبزیاں استعمال کریں ایسے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں جن میں بالوں کی صحت کو بڑھانے والے غذائی اجزاء موجود ہوں ساتھ ہی مچھلی کا استعمال بھی لازمی کریں کیونکہ یہ بالوں کے لئے بہتے فائدے مند ہے۔

خبردار:

سفید بالوں کو کھینچ کر توڑنے سے انفیکشن کا خطرہ بڑھتا ہے، اور اس کو عادت بنالینے کا نتیجہ بالوں سے محرومی کا شکار بھی بنا سکتا ہے اس لئے بہتر ہے کہ غذا کا خیال رکھیں اور اگر سفید بال نہیں پسند تو انہیں مہندی لگا کر یا گھریلو ٹوٹکوں سے کالا کریں۔

Safaid Baal Khench Kar Torne K Nuksanaat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Safaid Baal Khench Kar Torne K Nuksanaat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Safaid Baal Khench Kar Torne K Nuksanaat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3265 Views   |   09 Dec 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

کیا آپ بھی سفید بال کو کھینچ کر توڑ دیتے ہیں؟ جانیں اس کے نقصانات کہیں آپ کوئی غلطی تو نہیں کر رہے؟

کیا آپ بھی سفید بال کو کھینچ کر توڑ دیتے ہیں؟ جانیں اس کے نقصانات کہیں آپ کوئی غلطی تو نہیں کر رہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی سفید بال کو کھینچ کر توڑ دیتے ہیں؟ جانیں اس کے نقصانات کہیں آپ کوئی غلطی تو نہیں کر رہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔