کھانسی ہو یا زکام اب پائیں پیاز کی چائے سے آرام وہ بھی اس آسان ٹپ سے !

پیاز ایسی سبزی ہے جس کے بٖغیر کھانا بننا تو ممکن نہیں ہے بلکل اسی طرح یہ ہماری صحت اور دیگر معملات میں بہت زیادہ اہم سمجھی جاتی ہے۔ ماہرین غذائیت کہتے ہیں کہ پیاز میں وٹامن سی، میگنیشیم، آئرن، کاربوہائیڈریٹ، کولیسٹرول، پروٹینز اور زنک پائے جاتے ہیں جو نزلہ زکام اور کھانسی کے مرض میں آپ کو بہت مدد دیتے ہیں۔ کھانسی کی وجہ سے ہمارے پھیپھڑے درد کرنے لگتے ہیں ارو ہمیں سانس لینے میں بھی تکلیف محسوس ہونے لگتی ہے، اس میں پیاز کی چائے آپ کو نہ صرف سکون دیتی ہے ہے بلکہ کھانسی کو کم کرنے میں بھی خوب مدد دیتی ہے۔
آپ بھی اس سردی خؤد کو نزلے زکام اور کھانسی سے بچانے کے لئے پیاز کی چائے کا زبردست نسخہ اپنائیں اور آرام پائیں۔

اجزاء:
• باریک کٹی ہوئی ایک پیاز،
• ایک کالی مرچ،
• ایک چھوٹی الائچی،
• آدھا چمچ سونف،
• ایک چمچ شہد۔

طریقہ :
• دو کپ پانی میں ایک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح ابال لیں۔
• جب آپ دیکھیں کہ پیاز کا رنگ تبدیل ہورہا ہے تو اس میں کالی مرچ، الائچی اور سونف ڈال کر ایک جوش دے لیں۔
• لیجیئے تیار ہے آپ کی فوائد سے بھرپور پیاز کی چائے، اب اس میں ایک چمچ شہد ڈال کر مکس کریں اور پی لیں۔
• اس کو سردی کے موسم میں روزانہ خود بھی پیئیں اور بچوں کو بھی پلائیں اس سے سینے کی جکڑن بھی نہیں پہوگی اور جما ہوا بلغم بھی نکل باہر آئے گا۔

Homemade Cough Syrup

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Homemade Cough Syrup and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Homemade Cough Syrup to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7568 Views   |   28 Oct 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کھانسی ہو یا زکام اب پائیں پیاز کی چائے سے آرام وہ بھی اس آسان ٹپ سے !

کھانسی ہو یا زکام اب پائیں پیاز کی چائے سے آرام وہ بھی اس آسان ٹپ سے ! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھانسی ہو یا زکام اب پائیں پیاز کی چائے سے آرام وہ بھی اس آسان ٹپ سے ! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔