باپ اسپتال میں ہے اور بیٹے۔۔ بچوں کو ایسا کیا کہہ دیا کہ کرینہ کپور غصے سے پھٹ پڑیں ! دیکھیں کیا کچھ سنا دیا

"یہ سب فوراً بند کرو! کیا آپ لوگوں کے پاس دل نہیں ہے؟ خدا کے لیے ہمیں اکیلا چھوڑ دو!"

بالی وڈ کی بےباک اداکارہ کرینہ کپور اپنی نجی زندگی میں مداخلت پر سخت برہم ہو گئیں، جب پاپارازی نے ان کے بچوں کے کھلونوں کو گھر لے جاتے اسٹاف کی ویڈیو بنائی۔ کرینہ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے غصے میں لکھا کہ ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اور اس حرکت کو فوراً بند کرنے کی اپیل کی۔

معاملہ یہ تھا کہ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کرینہ کے بیٹوں، تیمور اور جہانگیر، کے لیے لائے گئے کھلونوں کی جھلک دکھائی گئی، جس پر کیپشن دیا گیا: "تیمور اور جے کے لیے نئے کھلونے آ رہے ہیں۔" یہ دیکھ کر کرینہ نے سخت ردعمل دیا، اور اپنی نجی حدود کی پامالی پر ناراضی کا اظہار کیا۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ غصے سے بھری اس انسٹاگرام اسٹوری نے وائرل ہوتے ہی سب کی توجہ حاصل کر لی، لیکن کچھ ہی دیر بعد کرینہ نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب کرینہ کے شوہر، سیف علی خان، اپنے گھر پر ڈکیتی کے دوران چاقو حملے کا شکار ہو کر اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ اس کے بعد سے سیف اور کرینہ کے گھر کے باہر پاپارازی کا رش لگا ہوا ہے، جو ان کے نجی لمحوں کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

کرینہ کی یہ ناراضی اس بات کا اشارہ ہے کہ مشہور شخصیات بھی نجی زندگی کی خواہاں ہوتی ہیں، اور مسلسل نگرانی کسی کے لیے بھی ناقابل برداشت ہو سکتی ہے۔

Kareena Gets Angry Over Media Trolling

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kareena Gets Angry Over Media Trolling and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kareena Gets Angry Over Media Trolling to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   970 Views   |   21 Jan 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

باپ اسپتال میں ہے اور بیٹے۔۔ بچوں کو ایسا کیا کہہ دیا کہ کرینہ کپور غصے سے پھٹ پڑیں ! دیکھیں کیا کچھ سنا دیا

باپ اسپتال میں ہے اور بیٹے۔۔ بچوں کو ایسا کیا کہہ دیا کہ کرینہ کپور غصے سے پھٹ پڑیں ! دیکھیں کیا کچھ سنا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ باپ اسپتال میں ہے اور بیٹے۔۔ بچوں کو ایسا کیا کہہ دیا کہ کرینہ کپور غصے سے پھٹ پڑیں ! دیکھیں کیا کچھ سنا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔