ماں کے انتقال پر بیٹا ایمبولینس کو پھولوں سے سجا کر میت گھر لے آیا۔۔ ماں بیٹے کی محبت کی ایسی کہانی جو کسی کی بھی آنکھوں میں آنسو لے آئے

ماں قدرت کا عظیم تحفہ ہے جس کا نعم البدل اس دنیا میں کہیں نہیں۔ جن بچوں کی مائیں اس دنیا سے جا چکی ہیں انہیں آج بہت کمی محسوس ہوتی ہے اور وہ دن رات ماں کے لیے تڑپتے ہیں۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ ماں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔

مای جیسی ہستی سے محبت کرنے والا ایک ایسا بیٹا سامنے آیا ہے جس نے اپنی والدہ کی وفات پر ایسا اقدام اٹھایا کہ لوگوں کی آنکھیں نم ہوجائیں۔ یہ واقعہ گذشتہ برس دسمبر کا ہے۔

ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وفات پانے والی خاتون گلزار کے بیٹے سلامت نے کہا کہ مجھ سمیت میرے گھر والوں کو والدہ کے جانے بہت دکھ ہےاور ساری عمر رہے گا۔ان کے جان کے بعد بہت کمی محسوس ہو رہی ہے۔

گلزار خاتون کے بیٹے کا کہنا تھا کہ چونکہ میں تمام بہن بھائیوں میں بڑا ہوں تو میں اپنی والدہ کا آخری سفر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کرنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ماں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے میں نے سوچا کہ انہیں خوبصورت انداز سے رخصت کریں۔

شیخو پورہ سے تعلق رکھنے والے خاتون کے بیٹے سلامت نے بتایا کہ میں ہر وقت اپنی والد اور والد سے فون کال پر خیریت دریافت کرتا تھا کہ انہیں کسی چیز کی ضرورت تو نہیں۔میری خواہش ہوتی تھی کہ میں سب سے پہلے اپنے والدین کو پوچھوں۔ میں نے کبھی بھی اپنے والدین کو کسی بھی قسم کی کمی نہیں آنے دی۔

گلزار خاتون کے بیٹے نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ میری والدہ نے مجھ سے کہا کہ انہیں اے سی والی گاڑی چاہیئے تو میں نے ان کے لیے وہ بھی خرید لی۔ سلامت کا کہنا تھا کہ میری والدہ بہت سادہ خاتون تھیں۔

گلزار خاتون کے شوہر نے بتایا کہ بیٹے اور ماں کے درمیان بہت محبت تھی۔ میرا بیٹا جب باہر جاتا تو اس کی ماں ہر وقت بیٹے کے لیے دعائیں کرتیں۔

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   15231 Views   |   22 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ماں کے انتقال پر بیٹا ایمبولینس کو پھولوں سے سجا کر میت گھر لے آیا۔۔ ماں بیٹے کی محبت کی ایسی کہانی جو کسی کی بھی آنکھوں میں آنسو لے آئے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ماں کے انتقال پر بیٹا ایمبولینس کو پھولوں سے سجا کر میت گھر لے آیا۔۔ ماں بیٹے کی محبت کی ایسی کہانی جو کسی کی بھی آنکھوں میں آنسو لے آئے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.