رنگ گورا کرنے والا انجیکشن نہیں لگوایا بلکہ.. کیا رنگ گورا کرنے کی دوائیں بھی ہوتی ہیں؟ جانیے ان کے فائدے اور نقصانات

آج کل جن لڑکیوں کی شادی ہونے والی ہو یا پھر وہ خوبصورت نظر آنے کا شوق ہو وہ اسکن وائٹننگ انجیکشنز پر کافی زور دیتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو بتایا جائے گا کہ اسکن وائیٹننگ انجیکشنز بنتے کس طرح ہیں اور کیا وہ واقعی ہمارے لئے نقصان دہ ہیں؟ اس کے علاوہ کچھ ایسی غذاؤں کے بارے میں بتایا جائے گا جن سے جلد قدرتی طور پر نکھر جاتی ہے۔

اسکن وائٹننگ انکیجشن کیا ہوتے ہیں؟

اسکن وائیٹننگ انجیکشنز دراصل گلوٹاتھیون کی خوراک پر مشتمل ہوتے ہیں۔ گلوٹاتھیون ایک ایسا جز ہے جو ہمارے جسم میں ہمارا جگر خود بناتا ہے اور یہ قدرتی انزائم ہمارے جسم میں بہت سے فرائض انجام دیتا ہے جیسے کہ جسم کے ٹشوز کی تعمیر اور خراب ٹشوز کو بہتر بنانا، عمر رسیدگی کے اثرات کم کرنا، قوت مدافعت بہتر کرنا اور یہاں تک کہ کینسر کے خطرات سے بھی لڑتا ہے۔ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ جگر گلوٹاتھیون بنانا کم کردیتا ہے جس کی وجہ سے جلد پر جھائیاں اور جھریاں وغیرہ پڑ جاتی ہیں۔ ایسے میں گلوٹاتھیون کے انجیکشنز لینے سے جلد دوبارہ جوان، خوبصورت ہوجاتی ہے۔ جہاں تک رنگ گورا کرنے کا تعلق ہے اس کا جواب یہ ہے کہ گلوٹاتھیون جلد میں رنگ پیدا کرنے والے انزائم“میلانن“ کی مقدار کو کم سے کم کرتا ہے جس سے رنگ گوری ہوجاتا ہےالبتہ میلانن جلد کو سورج کی شعاعوں سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

اسکن وائیٹننگ انجیکشن نہیں لگوایا

پاکستان کے اکثر اداکار اور اداکاراؤں کی رنگت میں پہلے اور بعد رنگت میں کافی فرق آچکا ہے۔ اکثر لوگ کہتے ہیں کہ اداکاروں کی رنگت راتوں رات کیسے گوری ہوگئی ضرور انھوں نے وائٹننگ انجیکشن لگوایا ہے مگر کچھ اداکار اس بات کو سرے سے رد کردیتے ہیں کہ انھوں نے وائیٹننگ انجیکشن لگوایا ہے ۔ انھیں اداکاروں میں سے ایک فہد مصطفیٰ بھی ہیں۔ جب لوگوں نے ان سے بدلتی رنگت کے بارے میں سوال کیا تو فہد نے کہا کہ “میں نے کوئی اسکن وائیٹننگ انجیکشن نہیں لیا البتہ میری رنگت ضرور صاف ہوئی ہے جس کی وجہ میرا صحت مند طرزِ زندگی ہے“

نقصان کیوں پہنچتا ہے؟

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جسم میں قدرتی طور پر پیدا ہونے والے انزائم کو اگر انجیکشن کی صورت لیا جائے تو اس سے نقصان کیوں ہوتا ہے؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ ان گلوٹاتھیون انجیکشنز کی ڈوز اگر زیادہ لی جائے تو اس سے معمولی نقصانات سے لے کر شدید نقصانات بھی ہوسکتے ہیں جس کی وجہ جسم میں پہلے سے موجود ہونے والی بیماریاں اور گلوٹاتھیون کی مقدار بڑھ جانا ہوتا ہے۔ اس سے ہونے والے سائیڈ ایفیکٹ میں ڈائریا، اسکن الرجی، خارش، سانس لینے میں دشواری اور وزن بڑھنے سے لے کر گردے فیل ہونا اور خون میں زہریلا پن پیدا ہونا بھی شامل ہے۔

متبادل غذائیں

مضر اثرات کے علاوہ یہ انجکیشنز تھوڑے عرصے کے لئے فائدہ مند ہوتے ہیں اور کچھ عرصے بعد اثر کھونے لگتے ہیں۔ اس لئے بجائے مصنوئی طریقہ کار اختیار کرنے کے ڈاکٹرز گلوٹاتھیون بڑھانے کے قدرتی ذرایع بڑھانے کا مشورہ دیتے ہیں جس کے لئے ایسی غذائیں استعمال کرنا ضروری ہیں جو اس کو بڑھانے میں مدد کریں۔ گوبھی، بند گوبھی، ہرے پتیوں والی سبزیاں، آلو، کالی مرچ، پالک، خربوزہ، تربوز اور خشک میوہ جات خاص طور پر اخروٹ میں گلوٹاتھیون پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

Rang Gora Karne Ke Liye Injection

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Rang Gora Karne Ke Liye Injection and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rang Gora Karne Ke Liye Injection to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   5869 Views   |   04 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

رنگ گورا کرنے والا انجیکشن نہیں لگوایا بلکہ.. کیا رنگ گورا کرنے کی دوائیں بھی ہوتی ہیں؟ جانیے ان کے فائدے اور نقصانات

رنگ گورا کرنے والا انجیکشن نہیں لگوایا بلکہ.. کیا رنگ گورا کرنے کی دوائیں بھی ہوتی ہیں؟ جانیے ان کے فائدے اور نقصانات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رنگ گورا کرنے والا انجیکشن نہیں لگوایا بلکہ.. کیا رنگ گورا کرنے کی دوائیں بھی ہوتی ہیں؟ جانیے ان کے فائدے اور نقصانات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔