بِل دیکھ کر ہوش اڑ گئے ۔۔ ویرات کوہلی کے ریسٹورنٹ میں ایک بُھٹے کی قیمت کیا ہے؟ پوسٹ وائرل

بھارت کے شہر حیدرآباد میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں ایک بھٹّا کھانے پر صارف کو 525 روپے کا بل تھمادیا گیا۔

یہ ریسٹورنٹ "ون8 کمیون" بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا ہے۔

ایک طالبہ کو اس وقت حیرانی کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے بھٹّے کا آرڈر دیا اور 525 روپے کا بل وصول کیا۔ جو کہ پاکستانی تقریباً 1700 روپے بنتے ہیں۔

طالبہ جس کا نام اسنیہا ہے، اس نے اس معاملے کی شکایت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ شیئر کی جس میں ایک پلیٹ میں کٹا ہوا بھٹّا اور اس پر دھنیا اور لیموں کی گارنشنگ نظر آ رہی تھی۔

اس پوسٹ کے ساتھ طالبہ نے روتے ہوئے ایموجی بھی بنائی جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل دیا جا رہا ہے۔ کچھ نے الٹا سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ 'جب قیمت مینیو میں لکھی ہوئی تھی تو پھر آرڈر کیوں کیا؟

جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ، وہ پہلے سے قیمت جانتی تھی، اس لئے اب شکایت کرنے یا رونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اس واقعے نے سوشل میڈیا پر ریسٹورنٹ کی قیمتوں پر ایک بحث چھیڑ دی ہے۔

Virat Kohli Restaurant Bhutta Price Goes Viral

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Virat Kohli Restaurant Bhutta Price Goes Viral and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Virat Kohli Restaurant Bhutta Price Goes Viral to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1118 Views   |   15 Jan 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 17 January 2025)

بِل دیکھ کر ہوش اڑ گئے ۔۔ ویرات کوہلی کے ریسٹورنٹ میں ایک بُھٹے کی قیمت کیا ہے؟ پوسٹ وائرل

بِل دیکھ کر ہوش اڑ گئے ۔۔ ویرات کوہلی کے ریسٹورنٹ میں ایک بُھٹے کی قیمت کیا ہے؟ پوسٹ وائرل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بِل دیکھ کر ہوش اڑ گئے ۔۔ ویرات کوہلی کے ریسٹورنٹ میں ایک بُھٹے کی قیمت کیا ہے؟ پوسٹ وائرل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔