ہائی بلڈ ایک ایسی خطرناک بیماری ہے جو خاموشی سے آپ کے دل اور دماغ پر اثر کرتی ہے، اگر اس کا مستقل علاج جاری نہ رکھا جائے تو یہ بے حد خطرناک ثابت ہوتی ہے۔
لیکن آپ ہائی بلڈ پریشر جیسی خطرناک بیماری کا گھر میں موجود اجزاء سے علاج کر سکتے ہیں، آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ کیسے ثابت دھنیے کا استعمال کر کے آپ ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔
ثابت دھنیے کا استعمال متعدد بیماریوں کا علاج ہے، جن میں بہتر قلبِ صحت، بہتر نظام ہاضمہ اور آنتوں کی بہتر صحت شامل ہیں۔
اس کے استعمال سے جسم کو انفیکشن کے خلاف لڑنے میں مدد ملتی ہے، دھنیے کے بیج میں موجود اینٹی مائکروبیل مرکبات اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات آپ کی جلد کی صحت کے لیے بہترین ہیں۔
دھنیے کا پانی استعمال کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کیا جا سکتا ہے، ماہرین کے مطابق دھنیے کے پانی کا استعمال دل کی صحت کے لئے بے حد مفید ہے، ایک مطالعے میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ثابت دھنیا ہمارے خون کی نالیوں میں تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر صبح سویرے دھنیے کا پانی پیا جائے تو ہائی بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے۔
لیکن دھنیے کا پانی کیسے تیار کیا جائے اور کیسے استعمال کیا جائے یہ جاننا سب سے پہلے ضروری ہے تو چلیں پھر جان لیں اسے بنانے کا طریقہ۔
دھنیے کا پانی بنانے کا طریقہ:
ایک گلاس پانی میں ایک چمچ ثابت دھنیا بِھگو دیں اور پھر رات بھر اُس پانی کو ایسے ہی چھوڑ دیں، پھر اگلی صبح اس پانی کو چھان کر پی لیں، ایسا کرنے سے بلڈ پریشر کنڑول ہوگا اور صحت بھی اچھی ہوگی۔