انٹرنیشنل شیف گوشت کیسے گلاتے ہیں؟ 4 آسان طریقے جانیں

کھانا ہماری بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے جو ہمیں چلنے، پھرنے، اٹھنے، بیٹھنے کم و بیش ہر کام کرنے میں توانائی فراہم کرتا ہس۔ ہم دن کے بقیہ کام تو کرنا بھول سکتے ہیں مگر کھانا کبھی کھانا بھول ہی نہیں سکتے کیونکہ بھوک کی طلب پیٹ میں کروٹیں بدلنے لگ جاتی ہے۔۔۔
اب جہاں کھانے کا ذکر ہو اور کچھ چٹ پٹے مزیداراسپائسی کھانے تکہ ، باربی کیو، پیزا، کباب اور دیگر لوازمات کی بات نہ ہو یہ تو کسی صورت ممکن نہیں ہے۔ مگر عام طور پر دیکھا یہ جاتا ہے کہ جب ہم خود گھر میں باربی کیو کا اہتمام کرتے ہیں تو یا تو تکے بہت زیادہ سخت ہوجاتے ہیں ، یا پھر وہ رائی کائی ہوجاتے ہیں۔ جس سے بنانے والے کا دل بھی خراب ہوجاتا ہے اور کھانے والے بھی اکتاہٹ کا شکار ہونے لگتے ہیں۔
لیکن اب گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے ہم لائیں ہیں آپ کے لئے انٹرنیشنل شیف کے بتائے ہوئے ایسے شاندار طریقے جن کو استعمال کرکے آپ کا دل باآسانی بار بار باربی کیو بنانے کے لئے چاہے گا اور دوست احباب اپنی انگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے۔
بشرطیکہ آپ گوشت کو پہلے اچھی طرح دھو کر صاف ستھرا کرلیں اور اس کو صاف پانی سے ابال لیں تاکہ کسی بھی قسم کی گندگی اور جراثیم سے پاک کھانا آپ کی غذا کا حصہ بنے۔

1: چائے سے گوشت گلائیں

چائے صرف تھکاوٹ ہی دور نہیں کرتی بلکہ اس کی مدد سے ہم اپنے تکوں کے ذائقے میں بھی جان ڈال سکتے ہیں۔ چائے کی پتی اور پانی دونوں ہم وزن مقدار میں لیں یعنی اگر چار چمچ چائے کی پتی ہے تو چار ہی چمچ پانی لیں اور اس کا سادہ تیز قہوہ بنائیں اور اس قہوے کو گوشت میں ڈال کر اسے ایک گھنٹے کے لیے ڈھانپ دیں ۔
جب آپ ایک گھنٹے بعد گوشت کو نکالیں گے تو وہ نہ صرف گل چکا ہوگا بلکہ نرم ملائم بھی ہوجائے گا جس سے آپکے تکے صرف پانچ منٹ کی بھاپ میں ہی تیار ہوجائیں گے۔

2: سرکہ سے گوشت گلائیں

سرکے میں موجود سٹرک ایسڈ کی تیزابیت گوشت کو گلانے میں مدد دیتی ہے ۔ سرکہ کے ذریعے آپ سخت سے سخت گوشت کو بھی محض تھوڑی دیر میں گلا سکتے ہیں۔

3: ٹماٹر ساس ، ادرک اور دہی پیسٹ سے گلائیں

ہر کچن میں ٹماٹر ساس ، ادرک اور دہی موجود ہوتی ہے ، آپ ان تینوں اجزاء کا ایک پیسٹ بنالیں اور گوشت پر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں پھر اسے تقریباٗ ایک گھنٹے لے لیے چھوڑ دیں ، اس سے گوشت اندر تک گل بھی جائے گا اور تمام مصالحے بھی گوشت اپنے اندر جذب کر لے گا۔

4: کچری پاؤڈر

کچری پاؤڈر کا نام تو سب ہی جانتے ہیں ہر مقامی بازار میں بھی گوشت گلانے کا مصالحہ دستیاب ہوتا ہے اس مصالحے کو ڈیڑھ گھنٹے گوشت پر لگانے سے اس کی سختی بھی کم ہوجاتی ہے اور ذائقہ بھی دوبالا ہوجاتا ہے۔

Gosht Galane Ke Tarikay

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Gosht Galane Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gosht Galane Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Tania  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   20744 Views   |   16 Jul 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Tania is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Tania is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

انٹرنیشنل شیف گوشت کیسے گلاتے ہیں؟ 4 آسان طریقے جانیں

انٹرنیشنل شیف گوشت کیسے گلاتے ہیں؟ 4 آسان طریقے جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انٹرنیشنل شیف گوشت کیسے گلاتے ہیں؟ 4 آسان طریقے جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔