میں آپ کو گرفتار کرواسکتی ہوں.. سرعام دوپٹہ پہنانے والے لڑکے پر خاتون رپورٹر برس پڑیں! ویڈیو وائرل

"آپ نے میری اجازت کے بغیر مجھے ہاتھ لگایا. کیا آپ جانتے ہیں یہ سوشل ہراسمنٹ ہے اور میں ابھی آپ کو گرفتار بھی کروا سکتی ہوں"

غصے میں کہے یہ الفاظ اس خاتون رپورٹر کے ہیں جن کو فلسطین کے حوالے سے عوامی رائے لینے پر ایک نوجوان نے سر عام دوپٹہ پہنا دیا. خاتون جو بالکل اس بات کے لیے تیار نہیں تھیں غصے سے پھٹ پڑیں. دیکھیں ویڈیو

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک اپنا دوپٹہ خاتون کو پہنانے پر رپورٹر شدید غصے کا اظہار کرتی ہیں اور لڑکے سے سوال کرتی ہیں کہ ان کا اسلام خاتون کے دوپٹے سے شروع اور اسی پر ختم کیوں ہوتا ہے؟

جس کے جواب میں لڑکا کہتا ہے کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا آپ میری بہن کی طرح ہیں. یہ سن کر خاتون مزید غصےسے کہتی ہیں کہ میرا آپ سے خون کا کوئی رشتہ نہیں. میں آپ کی بہن نہیں ہوں مجھے بہن نہ بلایا جائے. یہ عمل اپنے گھر تک محدود رکھو.

اس بات پر نوجوان کہتا ہے کہ میرے گھر کی کوئی بھی عورت سر پر دوپٹے کے بغیر نہیں ہوتی تو خاتون کہتی ہیں کہ وہ آپ کے گھر کا ماحول ہے لیکن ہمارے گھر میں ایسا نہیں ہوتا۔

یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور لوگ جہاں نوجوان کے حد سے بڑھنے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں خاتون رپورٹر کی جرات کو بھی سراہ رہے ہیں.

Dupatta Pehnanay Par Khatoon Reporter Ghussa Ho Gaen

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dupatta Pehnanay Par Khatoon Reporter Ghussa Ho Gaen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dupatta Pehnanay Par Khatoon Reporter Ghussa Ho Gaen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1047 Views   |   21 Apr 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میں آپ کو گرفتار کرواسکتی ہوں.. سرعام دوپٹہ پہنانے والے لڑکے پر خاتون رپورٹر برس پڑیں! ویڈیو وائرل

میں آپ کو گرفتار کرواسکتی ہوں.. سرعام دوپٹہ پہنانے والے لڑکے پر خاتون رپورٹر برس پڑیں! ویڈیو وائرل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں آپ کو گرفتار کرواسکتی ہوں.. سرعام دوپٹہ پہنانے والے لڑکے پر خاتون رپورٹر برس پڑیں! ویڈیو وائرل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔