وائرل بخار کا شکار ہو گئے ہیں؟ جانیئے اسے ختم کرنے کے چند حیرت انگیز گھریلو علاج جو واقعی کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں

آج کل گرمی کا موسم ہے مگر ٹھنڈی ہواؤں اور بارشوں کی وجہ سے کئی قسم کی وائرل بیماریاں چل رہی ہیں جن میں سے ایک ہے وائرل بخار جس کے ساتھ ساتھ لوگ فلو اور شدید کھانسی کا بھی شکار ہیں۔
اگر آپ بھی وائرل بخار میں مبتلا ہیں تو اس سے پہلے آپ اینٹی بائیوٹک دواؤں کا استعمال شروع کریں ہماری بتائی ہوئی چند ٹپس آزما کر دیکھیں آپ بھی انہیں آزما کر خود کو بہتر محسوس کریں گے۔

وائرل بخار سے نجات کے لئے گھریلو نسخے

دھنیے کی چائے

دھنیے کے بیجوں میں وٹامنز اور فائٹو نیوٹرینٹس ہوتے ہیں جو ہمارے مدافعتی نظام کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں، اس کے علاوہ ان دھنیے میں اینٹی بائیوٹک مرکبات اور غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو وائرل انفیکشن سے لڑنے میں مددگار ہوتے ہیں۔

دھنیے کی چائے بنانے کا طریقہ

ایک کپ پانی میں ایک کھانے کا چمچ دھنیا لیں اسے اُبال لیں اب اس میں دودھ اور حسبِ ضرورت چینی ملائیں اور پی لیں اس سے وائرل بخار کم ہو جائے گا اور راحت محسوس ہوگی۔

تلسی کے پتے

وائرل بخار کی علامات کو دور کرنے میں مدد دینے کے لئے ایک مؤثر اور وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا قدرتی علاج، تلسی کے پتے ہیں یہ اینٹی بیکٹیریل، جراثیم کُش، اینٹی بائیوٹک اور اینٹی فنگل خصوصیات رکھتے ہیں تلسی کے پتوں کا استعمال قوتِ مدافعت بڑھانے کے ساتھ ساتھ وائرل بخار سے لڑنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اسے کیسے استعمال کرنا ہے آیئے جان لیتے ہیں۔

تلسی کے پتوں کا پانی بنانے کا طریقہ

ایک لیٹر پانی میں تلسی کے کم از کم 20 تازہ پتے ڈال کر اسے اُبال لیں کہ پانی آدھا لیٹر رہ جائے اب ہر دو گھنٹے کے فرق سے اسے تھوڑا تھوڑا پی لیں وائرل بخار دور ہو جائے گا۔

چاولوں کا نشاستہ

چاولوں کا نشاستہ وائرل بخار سے نجات کے لئے استعمال ہونے والا ایک قدیم نسخہ ہے، یوں تو ڈاکٹرز بخار میں چاول کھانے سے منع کرتے ہیں مگر چاولوں کا نشاستہ وائرل بخار سے نجات کے لئے بے حد فائدے مند ہے، یہ کیسے تیار کیا جائے اور اس کا استعمال کس طرح کرنا ہے آیئے جان لیتے ہیں۔

چاولوں کا پانی بنانے کا طریقہ

ایک کپ چاولوں کو ڈیڑھ کپ پانی میں ڈال کر اتنا اُبالیں کہ یہ آدھے کچے رہ جائیں اب اس کو چھان کر پانی کسی کپ میں نکال لیں اس پانی میں ایک چٹکی نمک ڈالیں اور یہ نیم گرم پانی پی لیں، اس سے وائرل بخار میں تیزی سے کمی آئے گی اور یہ پیشاب میں اضافہ کر کے وائرل بخار کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔

خشک ادرک (سونٹھ)

ادرک کو اگر صحت کے فوائد کا خزانہ کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا اس میں اینٹی سوزش اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی بائیوٹک خصوصیات ہوتی ہیں جس کے باعث یہ وائرل بخار کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے، اگر وائرل بخار میں مبتلا شخص خشک ادرک کو شہد کے ساتھ کھائے تو جلد اسے افاقہ ہوگا اس کے علاوہ اس کا طریقہ استعمال یہ ہے۔

سونٹھ کے استعمال کا طریقہ

دو درمیانے سائز کے خشک ادرک یعنی سونٹھ لیں اسے ایک کپ پانی میں ڈال کر اُبال لیں اب اسے نیم گرم پی جائیں، وائرل بخار دور ہو جائے گا۔

Viral Bukhar Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Viral Bukhar Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Viral Bukhar Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4646 Views   |   29 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

وائرل بخار کا شکار ہو گئے ہیں؟ جانیئے اسے ختم کرنے کے چند حیرت انگیز گھریلو علاج جو واقعی کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں

وائرل بخار کا شکار ہو گئے ہیں؟ جانیئے اسے ختم کرنے کے چند حیرت انگیز گھریلو علاج جو واقعی کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وائرل بخار کا شکار ہو گئے ہیں؟ جانیئے اسے ختم کرنے کے چند حیرت انگیز گھریلو علاج جو واقعی کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔