Why Shafqat Cheemas Family Chose To Hide His Illness From Media
"ہمارے والد ہمارے لیے سب کچھ ہیں۔ جب وہ بیمار ہوئے تو میری ایک بہن مانچسٹر سے اور دوسری امریکا سے فوراً پاکستان آ گئیں۔ دونوں نے ہی ہم سے کہا کہ ابو کو میڈیا پر نہ دکھایا جائے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ لوگ انہیں ایک شیر کی طرح دیکھتے ہیں، ہم نہیں چاہتے تھے کہ ان کے مداح انہیں کمزور حالت میں دیکھیں کیونکہ ان کے ذہنوں میں ان کی ایک مضبوط اور باوقار تصویر ہے۔"
ان خیالات کا اظہار معروف اداکار شفقت چیمہ کے بیٹے نے ایک حالیہ انٹرویو میں کیا
انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کافی عرصے سے علیل ہیں اور پچھلے سال فالج کے باعث ان کی طبیعت انتہائی ناساز ہوگئی تھی، تاہم خاندان نے جان بوجھ کر اس خبر کو میڈیا سے دور رکھا تاکہ مداحوں کے دل نہ ٹوٹیں۔
شفقت چیمہ کے بیٹے نے مزید کہا،
"فنکاروں کو چاہیے کہ وہ سب سے پہلے اپنی فیملی کو ترجیح دیں، کیونکہ آخر میں صرف آپ کا گھرانہ ہی آپ کے
ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ اپنی فیملی کو مضبوط بنائیں، یہی آپ کا اصل سرمایہ ہے، باہر سے کسی مدد کی امید نہ رکھیں۔ ہم نے اپنے والد کو اتنا پیار دیا کہ وہ سب غم بھول گئے۔ لیکن ایک شخصیت جس نے ہمیں سب سے زیادہ سہارا دیا، وہ ریما تھیں۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ آئیں اور مسلسل فون کر کے والد کی خیریت دریافت کرتی رہیں۔"
شفقت چیمہ کے بیٹے کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ مداحوں نے ان کے جذبے، خاندانی محبت اور والد کے لیے احترام کو بے حد سراہا ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ شفقت چیمہ صرف فلموں کے ولن نہیں بلکہ حقیقت میں ایک باوقار اور باعزت انسان ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی فن اور خاندان دونوں کے لیے وقف کی۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Why Shafqat Cheemas Family Chose To Hide His Illness From Media and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Why Shafqat Cheemas Family Chose To Hide His Illness From Media to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.