کچن کی تفصیلی صفائی تو کرلی لیکن ایگزاسٹ فین،مائیکرو ویو اوون، اور چولہوں کی صفائی نہ ہو سکی،تو ان سب کی جھٹ پٹ صفائی کیسے کریں؟

کچن میں عورت کی راجدھانی ہوتی ہے کہتے ہیں کہ عورت کا سلیقہ دیکھنا ہے تو اس کا کچن اور باتھ روم دیکھو، اگر وہ صاف ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ عورت سلیقہ شعار ہے۔ کچن ایسی جگہ ہے جہاں ہر وقت تیل اور مصالحوں کا کام ہو رہا ہوتا ہے اور اس کی صفائی رکھنا بہت مشکل کام ہوتا ہے کیونکہ ہر جگہ تیل کی چکنائی کی وجہ سے چکٹاہند ہو جاتی ہے ۔ اسی لئے اگر اس میں ساتھ ساتھ صفائی نہ کی جائے تو کچن کا برا حال ہو جاتا ہے۔ ایسے میں اگر مہینوں میں کبھی ایک دفعہ صفائی کی جارہی ہو تو کام بہت بڑھ بھی جاتا ہے اور مشکل بھی ہوجاتا ہے۔ اسی لئے کوشش کرنی چاہیے کہ ہاتھ کے ہاتھ صفائی کر دی جائے ۔ کھانا پکانے کے چولہا پونچھ دیا جائے، سلیب صاف کر دیا جائے اور اگر چکلا بیلن استعمال ہوا ہے تو فوراً دھو کر رکھ دیا جائے، سلیب کو پہلے گیلے اور پھر خشک کپڑے سے صاف کر لیں۔ گیلی جگہ کیڑے مکوڑے زیادہ آتے ہیں۔ اب ہم آتے ہیں اپنی ہفتہ وار صفائی کی طرف ،جس میں ایگزاسٹ فین، مائیکرو ویو اوون شامل ہیں۔ تو ایسا کیا طریقہ استعمال کریں کہ یہ بھی فٹافٹ صاف ہو جائیں تو پھر جانیے اس کی آسان ٹپ۔۔

مائیکرو ویو اوون کی صفائی کی ٹپ:

داغ دھبوں کو مٹانے کے لیے ایک کپ پانی میں آدھا کپ لیموں کا رس ڈالیں پھر اسے مائیکر و ویومیں رکھ کر پانچ یا تین منٹ تک اسے گرم کریں اس کے بعد اسے پانچ سے دس منٹ مائیکروویو اوون میں ہی رہنے دیں اس سے بھی داغ دھبے ہلکے ہو جاتے ہیں اور آسانی سے صاف بھی ہو جاتے ہیں۔

ایگزاسٹ فین کی صفائی کی ٹپ:

ایگزاسٹ فین کو اچھی طرح کپڑے یا کسی برش کی مدد سے جھاڑ دیں۔ پھر ایک پیالے میں تھوڑا سا سیب کا سرکہ( یا سادہ سرکہ بھی لے سکتے ہیں) اور تھوڑا سا بیکنگ پاؤڈر مکس کرکے اس سے ایگزاسٹ فین کو صاف کریں۔ اب اپنے نیل پالش ریموور یا تھنر جو آسانی سے کسی بھی ہارڈوئیر اسٹور سے مل جائے گا اس میں روئی کو ڈبوئیں اور فین پر لگا کر اچھی طرح رگڑیں اس سے میل کچیل بھی صاف ہو جائے گی اور یہ چمک بھی جائے گا۔ اس کی صفائی کے بعد اگر اس کی پنکھڑیوں پر المونیم فوائل لگا دیں تو آئندہ کے لئے آسانی ہو جائے گی، کہ جب بھی پنکھا گندا ہو ،المونیم فوائل اتار کر دوسرا چڑھا دیں۔

چولہے کی صفائی کی ٹپ:

چولھے کو گندا چھوڑ کر کچن سے باہر نہ نکلیں . چولھے کی صفائی بھی اتنی ہی لازم ہے جتنا باقی کچن کی صفائی ۔ گندا چولہا دیکھنے میں انتہائی برا محسوس ہوتا ہے اوردیکھنے والے کو اس سے آپ کا پھوہڑ پن محسوس ہوتا ہے۔ اگر چولھے پر جلے ہوئے کی داغ ہیں تو اسپرے کلینر کا استعمال کریں اس سے داغ دھبے اور سیاہی آسانی سے صاف ہو جاتی ہے ۔ یا پھر سرکے اور بیکنگ پاؤڈر کا مکسچر بناکر اس کو چولہے پر پھیلا دیں اور ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں، اس کے بعد اس کو کسی بھی گیلے کپڑے سے صاف کر لیں چولہا بالکل چمک جائے گا۔

Kitchen Ki Safai Ka Tariqa

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Kitchen Ki Safai Ka Tariqa and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kitchen Ki Safai Ka Tariqa to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4665 Views   |   27 Aug 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کچن کی تفصیلی صفائی تو کرلی لیکن ایگزاسٹ فین،مائیکرو ویو اوون، اور چولہوں کی صفائی نہ ہو سکی،تو ان سب کی جھٹ پٹ صفائی کیسے کریں؟

کچن کی تفصیلی صفائی تو کرلی لیکن ایگزاسٹ فین،مائیکرو ویو اوون، اور چولہوں کی صفائی نہ ہو سکی،تو ان سب کی جھٹ پٹ صفائی کیسے کریں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کچن کی تفصیلی صفائی تو کرلی لیکن ایگزاسٹ فین،مائیکرو ویو اوون، اور چولہوں کی صفائی نہ ہو سکی،تو ان سب کی جھٹ پٹ صفائی کیسے کریں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔