کیا آپ بھی ریشزکی تکلیف سے پریشان ہیں۔ ہرقسم کے ریشز کو ختم کرنے کے 5 آسان گھریلو نسخے۔

ریشز کسی کے بھی ہوں یا کسی بھی قسم کے ہوں سخت تکلیف کا باعث بنتے ہیں، اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔جس میں سورائسس،کیڑے کا کاٹنا، الرجیز،ایگزیما،کیمیکل والے صابن کا استعمال، یا پسینے کی زیادتی کی وجہ سے پڑنے والے ریشز یا کسی اور طبی وجوہات کی بناء پر ہونے والے ریشز۔۔ یہ اگر چند دن میں ختم نہ ہوں تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
خوش قسمتی سے ہلکے ریشزبغیرکسی ہیوی کریموں کے استعمال یا باقاعدہ دواؤں کے استعمال کے بھی ٹھیک ہو جاتے ہیں،اس کے لئے کچھ گھریلو نسخے ہیں جن کو استعمال کر کے آپ اس سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ ان میں سے چند یہ ہیں۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا اگرریشز میں سوجن یا خارش ہو تو کام کرتا ہے اور اس تکلیف کو رفع کرتا ہے۔ اس میں ایک حصہ بیکنگ پاؤڈر اور تین حصہ پانی مکس کر کے پیسٹ بنا لیں ، پھراس کو متاثرہ حصے پر لگائیں اور چند منٹ کے لئے چھوڑ دیں، پھر اس کو دھو لیں۔ یا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ بیکنگ سوڈے کے ساتھ ناریل کا تیل ملائیں اور اس کو متاثرہ حصے پر لگائیں ،5 منٹ کے لئے لگا رہنے دیں اب دھو لیں۔ ایک بات ذہن میں رہے کہ بیکنگ سوڈے کو زیادہ دیر تک نہ لگائیں ورنہ صورتحال اور خراب ہو سکتی ہے۔

کیمومیل چائے

اس کا ایک اور گھریلوعلاج کیمومیل ہے ۔اس کے ایسینشیل آئل میں اینٹی مائیکروبیل، اینٹی انفلامینٹری پروپرٹیز موجود ہوتی ہیں جو کہ فوری سکون فراہم کرتی ہیں۔ بس کیمومیل چائے بنائیں اور متاثرہ جگہ کوٹھنڈی کی ہوئی چائے سے دھوئیں۔ یہ عمل کم ازکم دن میں تین دفعہ دہرائیں۔

زیتون کا تیل

زیتون کا تیل صرف کھانا پکانے میں استعمال نہیں ہوتا بلکہ یہ ریشز کو مندمل کرنے میں بھی بہت فائدہ مند ہے۔ یہ خارش اور سوجن کو کم کرتا ہے،اس میں اینٹی آکسیڈنٹ، وٹامن ای،شامل ہے۔ایکسٹرا ورجن زیتون کا تیل کسی بھی قسم کے ریشز کو تیزی سے صحیح کر دیتا ہے۔ آپ زیتون کا تیل اور ہلدی کو ملا کر بھی ریشز کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ کیونکہ ہلدی میں بھی اینٹی انفلیمنٹری اور اینٹی بیکٹیریل پروپرٹیز موجود ہوتی ہیں۔

جو کا دلیہ

جب ریشز کے علاج کی بات آتی ہے تو ہم جو کے دلیے کی طاقت کونہیں بھول سکتے۔ اس ناشتے کے پسندیدہ مرکب اینٹی انفلیمنٹری صلاحیت آپ کے ریشز کی سرخی اور خارش کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ چوتھائی کپ ملک پاؤڈر، آدھا کپ جو کا دلیہ، اور 2 چائے کے چمچ شہد کو مکس کر لیں،اب اس کو کسی کاٹن کے بیگ میں ڈال کر اس کو کسی کپڑے سے منہ باندھ دیں ۔اب اس کو کسی ٹب میں ڈال دیں جس میں آپ کو بیٹھ کر نہانا ہو ۔

سیب کا سرکہ

ریشز کے لئے کوئی بھی گھریلو نسخۃ سیب کے سرکے کے بغیرادھورا رہے گا۔ اس میں موجود ایسیٹک ایسڈ کسی بھی جلد کے انفیکشن میں مفید ہیں۔اس میں ایک کاٹن بال لے کر اس کو سیب کے سرکے میں ڈبوئیں اور پھر ریشزپہ لگائیں۔ اس کو چند منٹ تک لگائیں پھرہٹا لیں۔ یہ عمل دن میں کئی مرتبہ کیا جا سکتا ہے۔

Natural Home Remedies For Treating Rashes

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Natural Home Remedies For Treating Rashes and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Natural Home Remedies For Treating Rashes to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   4885 Views   |   02 Mar 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

  • ,

کیا آپ بھی ریشزکی تکلیف سے پریشان ہیں۔ ہرقسم کے ریشز کو ختم کرنے کے 5 آسان گھریلو نسخے۔

کیا آپ بھی ریشزکی تکلیف سے پریشان ہیں۔ ہرقسم کے ریشز کو ختم کرنے کے 5 آسان گھریلو نسخے۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی ریشزکی تکلیف سے پریشان ہیں۔ ہرقسم کے ریشز کو ختم کرنے کے 5 آسان گھریلو نسخے۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔