انرجی ڈرنکس کے استعمال نے ہسپتال پہنچا دیا۔۔ 22 سالہ لڑکا کون سی بڑی بیماری میں مبتلا ہوگیا؟ نوجوانوں کے لیئے وارننگ

Man Lost The Ability To Walk After Years Of Consuming Energy Drinks

ماسکو، روس کے سینٹ پیٹرزبرگ سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ نوجوان آرٹیم انرجی ڈرنکس کی مسلسل اور زیادہ مقدار میں استعمال کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق، آرٹیم نے شروع میں دن میں صرف ایک کین پیا، لیکن طویل گیمنگ سیشنز اور خالی پیٹ پر مسلسل استعمال کے باعث یہ تعداد بڑھ کر تین سے پانچ کین تک پہنچ گئی۔ ابتدائی طور پر نوجوان شدید پیٹ درد، متلی اور الٹی کی شکایات کے ساتھ اسپتال پہنچا، جہاں تشخیص میں اس کے لبلبے کی سوزش سامنے آئی۔

مزید براں، اس کے لبلبے میں ایک سسٹ بن گیا جس نے پیپ نیکروسس پیدا کر کے جسم میں سنگین مسائل پیدا کر دیے، جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگیں مفلوج ہو گئیں۔ اب آرٹیم بحالی کے عمل سے گزر رہا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق انرجی ڈرنکس میں زیادہ مقدار میں چینی اور کیفین موجود ہوتی ہے، جو طویل استعمال سے دل کی دھڑکن تیز کرنا، بے خوابی، سر درد، پانی کی کمی، چکر، ہائی بلڈ پریشر اور معدے کے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ ایف ڈی اے کی ہدایت کے مطابق بالغ افراد کو روزانہ 400 ملی گرام سے زائد کیفین لینے سے گریز کرنا چاہیے۔

یہ واقعہ ایک وارننگ ہے کہ انرجی ڈرنکس کا غیر محتاط استعمال صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

Man Lost The Ability To Walk After Years Of Consuming Energy Drinks

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Man Lost The Ability To Walk After Years Of Consuming Energy Drinks and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Man Lost The Ability To Walk After Years Of Consuming Energy Drinks to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   2344 Views   |   01 Dec 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 23 December 2025)

انرجی ڈرنکس کے استعمال نے ہسپتال پہنچا دیا۔۔ 22 سالہ لڑکا کون سی بڑی بیماری میں مبتلا ہوگیا؟ نوجوانوں کے لیئے وارننگ

انرجی ڈرنکس کے استعمال نے ہسپتال پہنچا دیا۔۔ 22 سالہ لڑکا کون سی بڑی بیماری میں مبتلا ہوگیا؟ نوجوانوں کے لیئے وارننگ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انرجی ڈرنکس کے استعمال نے ہسپتال پہنچا دیا۔۔ 22 سالہ لڑکا کون سی بڑی بیماری میں مبتلا ہوگیا؟ نوجوانوں کے لیئے وارننگ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts