یتیمی، بہن کی موت اور پھر کینسر۔۔ اللّٰہ پر یقین نے کیسے ونیزہ احمد کو بچایا؟ پہلی بار زندگی کی تلخ حقائق سے پردہ اٹھا دیا

Vaneeza Ahmed Opens Up About Personal Tragedies And The Power Of Dua

پاکستان کی مشہور ماڈل اور اداکارہ ونیزہ احمد، جو کبھی فیشن انڈسٹری کی پہچان تھیں، حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں اپنی زندگی کے اُن پہلوؤں پر بات کرتی نظر آئیں جن کا ذکر وہ برسوں سے دل میں چھپائے بیٹھی تھیں۔

اس بار وہ خاموش نہیں رہیں — انہوں نے دکھ، بیماری اور ایمان کی روشنی میں اپنی مکمل کہانی سنائی۔ جس کا آغاز ونیزہ نے اپنے بچپن کے زخموں سے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ، ان کے والد کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ چھوٹی سی بچی تھیں۔ زندگی نے پہلی بار اسی لمحے انہیں صبر کرنا سکھایا۔ لیکن اصل امتحان اُس وقت آیا جب چند سال پہلے ان کی چھوٹی بہن عائشہ صرف 25 برس کی عمر میں ایک حادثے میں دنیا چھوڑ گئی۔ ونیزہ کے مطابق، اس دن میں نے جانا کہ غم انسان کو توڑتا نہیں، بدل دیتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ بچپن میں ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھا کرتی تھیں، لیکن والد کے جانے کے بعد حالات نے سمت بدل دی۔ ان کی والدہ نے ہمت نہ ہاری — جائیداد کا کاروبار سنبھالا، گھر بنائے، بیچے اور اپنے بچوں کو خود مختاری سکھائی۔ ونیزہ کہتی ہیں، ہم نے بل بھرنا، فیصلے کرنا اور زندگی جینا خود سیکھا۔ اگر انسان ہمیشہ آسانی میں رہے تو اسے اپنی طاقت کا اندازہ ہی نہیں ہوتا۔

زندگی کا دوسرا موڑ اُس وقت آیا جب ایک سفر کے دوران ونیزہ کو شدید سر درد، دھندلاہٹ اور یادداشت کی کمی نے گھیر لیا۔ ٹیسٹ کروانے پر پتہ چلا کہ وہ میننجائٹس میں مبتلا ہیں، اور علاج کے دوران ڈاکٹرز نے کینسر سیلز بھی دریافت کیے۔ وہ لمحہ ان کے لیے خوفناک تھا، مگر ایک دوست نے انہیں دعاؤں کی ایک کتاب تحفے میں دی۔

ونیزہ کہتی ہیں، میں نے خاموشی سے وہ دعائیں پڑھنا شروع کیں۔ ایک مہینے بعد جب رپورٹ آئی، تو کینسر غائب تھا۔ اُس لمحے مجھے یقین ہوا کہ شفا دوا سے نہیں، دعا سے ملی تھی۔ بعد میں انہوں نے تحقیق کی اور جانا کہ قرآن کی آیات میں شفا ہے — تلاوت خود ایک روحانی علاج ہے، اور میں اس کا زندہ ثبوت ہوں۔

اپنی بہن کی موت پر بات کرتے ہوئے ونیزہ نے کہا، ہم سب کا وقت مقرر ہے، میری بہن نے اپنی زندگی کا مقصد پورا کرلیا تھا۔ اُس کی جدائی نے مجھے اللّٰہ کے قریب کردیا۔ میں نے سمجھا کہ روح جب اپنا سفر مکمل کرلیتی ہے، تو آگے بڑھ جاتی ہے۔

آج ونیزہ احمد زندگی کے ہر لمحے کو شکر، صبر اور یقین کے ساتھ گزارتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں، اگر آپ دعا مانگنا نہیں چھوڑتے، تو معجزے ہونا بھی نہیں رُکتے۔

Vaneeza Ahmed Opens Up About Personal Tragedies And The Power Of Dua

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Vaneeza Ahmed Opens Up About Personal Tragedies And The Power Of Dua and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Vaneeza Ahmed Opens Up About Personal Tragedies And The Power Of Dua to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1020 Views   |   27 Oct 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 October 2025)

یتیمی، بہن کی موت اور پھر کینسر۔۔ اللّٰہ پر یقین نے کیسے ونیزہ احمد کو بچایا؟ پہلی بار زندگی کی تلخ حقائق سے پردہ اٹھا دیا

یتیمی، بہن کی موت اور پھر کینسر۔۔ اللّٰہ پر یقین نے کیسے ونیزہ احمد کو بچایا؟ پہلی بار زندگی کی تلخ حقائق سے پردہ اٹھا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یتیمی، بہن کی موت اور پھر کینسر۔۔ اللّٰہ پر یقین نے کیسے ونیزہ احمد کو بچایا؟ پہلی بار زندگی کی تلخ حقائق سے پردہ اٹھا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts