کیا آپ کریلوں کے اِن جادوئی اثرات سے واقف ہیں؟

کریلا وہ سبزی ہے جس کا نام سنتے ہی لوگوں کے چہرے پر کڑواہٹ بکھر سی جاتی ہے۔ غذائیت کے لحاظ سے کریلوں میں وٹامن اے‘ڈی‘سی اور بی 6 ‘پروٹین اور پوٹاشیم کی بھی مقدار پائی جاتی ہے جبکہ کیلوریز اور کولیسٹرول کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ کڑوے ہونے کے باعث کریلوں کا جوس خون کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے‘جس سے ایکنی یعنی کیل مہاسے ‘بلڈ انفیکشن ‘پھو ڑے ‘پھنسی اور جلد کی دوسری بیماریوں کے ساتھ ساتھ خارش جیسے مسائل بھی حل ہوجاتے ہیں۔

ذیا بیطس کے حوالے سے کریلے خاصے معروف ہیں۔ کریلوں میں فائیٹو نیوٹرنٹ اور پولی پیپٹائیڈ انزائم پائے جاتے ہیں جن سے خون میں انسولین کی افزائش ہوتی ہے جو خون میں شوگر لیول کو متوازن رکھتا ہے۔اسی طرح کریلے میں موجود اجزاءلبلبے کے خلیات کی تعداد بڑھانے کے علاوہ انسولین بھی پیدا کرتے ہیں۔ کریلوں میں ہائپوگلیسمک ایجنٹ نامی ایک انزئم بھی پایا جاتا ہے جس سے ذیابیطس ٹائپ 2 میں شوگر لیول متوازن رہتا ہے۔

کریلے کے اینٹی آکسیڈنٹ اجزاءجسم سے فاضل مادوں سمیت چربی کو زائل کرتے ہیں ‘ اس کے روزانہ کے استعمال سے وزن میں واضح کمی آتی ہے۔

جگر کے مسائل درپیش ہوں تو روزانہ ایک گلاس کریلے کے جو س پینے سے صرف ایک ہفتے میں فرق واضح ہوجاتا ہے۔ کریلے آسانی سے ہضم ہوجاتے ہیں ‘ان میں موجود فائبر قبض نہیں ہونے دیتا ۔کریلے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو قابو میں رکھتے ہیں جبکہ شریانوں میں خون کی رکاوٹ دور کرکے دل کے دورے کا امکان کم کرتے ہیں ‘یہ خون کی شوگر میں کمی لاکر دل کو صحتمند رکھتے ہیں۔

کریلے اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور سبزی ہے جو میٹابولزم اور نظام ہاضمہ کو بہتر بناکر وزن میں جلد کمی لانے کا سبب بنتی ہے۔ کریلے کا جوس توانائی بڑھانے اور معیاری نیند لانے میں معاون ہے ۔

جراثیم کش کریلے کا جوس جسم سے زہریلے مواد کا اخراج کرکے خون کی گردش کو بہتر کرتا ہے‘یہ سبزی قبل از وقت سفید ہونے والے بالوں کا بھی علاج کرسکتی ہے جس کیلئے کریلے کے جوس کو سفید بالوں پر لگائیں‘ 10 دن میں ایک بار یہ عمل دہرانے سے یہ مسئلہ حل ہونے لگتا ہے۔

کریلوں کا استعمال قوت مدافعت بڑھاتاہے‘اسے پانی میں اُبال کر پینے سے موسمی بیماریوں کےساتھ ساتھ انفیکشن اور الرجی سے بھی حفاظت ملتی ہے‘کریلوں میں موجود وٹامن سی جسم میں موجود مضر صحت اجزاء کو زائل کردیتا ہے۔

کریلوں میں بیٹا کیروٹین کی موجودگی آنکھوں کے انفیکشن سے بچاتا ہے اور بینائی تیز کرتا ہے۔کریلوں میں مختلف انزائم پائے جاتے ہیں جن سے شریانوں میں رکاﺅٹ پیدا کرنے والی چربی اور مضرِ صحت اجزاءجسم سے نکل جاتے ہیں ‘ خون صاف اور دل صحتمند رہتا ہے۔

اگرچہ کریلے اور اس کا جوس صحت کیلئے فائدہ مند ہے مگر اس جوس کو روزانہ کم مقدار میں ہی پینا چاہئے ورنہ متلاہٹ اور پیٹ کے درد کی شکایت ہوسکتی ہے‘ حاملہ خواتین کو اس کی زیادہ مقدار پینے سے گریز کرنا چاہئے۔

اگر آپ بلڈ گلوکوز کم کرنے کی ادویات کے ساتھ کریلے کا استعمال کریں گے تو اس کا اثر بڑھ جائے گا‘ اس کے نتیجے میں پیشاب کی نالی متاثر ہوسکتی ہے تو ڈاکٹر کے مشورے سے اسے غذا کا حصہ بنائیں۔

Karela Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Karela Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Karela Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   13396 Views   |   18 Feb 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

our information is very fantastic. i am very thankful to you because of you, I have learned many goods Articles.

  • Laiba junaid, lahore

کیا آپ کریلوں کے اِن جادوئی اثرات سے واقف ہیں؟

کیا آپ کریلوں کے اِن جادوئی اثرات سے واقف ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کریلوں کے اِن جادوئی اثرات سے واقف ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔