تلسی کے پتے تو سب ہی استعمال کرتے ہیں مگر کیا آپ خشک تسلی کے فوائد سے واقف ہیں؟ جانیئے اس کہ حیرت انگیز فوائد اور طریقہ استعمال

تلسی ی کو انگریزی میں ’بیسل‘ کہتے ہیں اور اسے پاک و ہند میں کئی سالوں سے مختلف استعمال میں لیا جا رہا ہے، اس کے تازہ پتے تو اکثر گھروں میں استعمال کئے ہی جاتے ہیں مگر کیا آپ نے کبھی خشک تلسی کا استعمال کیا ہے؟
تازے تلسی کے پتوں سے زیادہ خشک تلسی کے پتوں میں حیرت انگیز فوائد چھپے ہوتے ہیں جو آج ہم آپ کو بتائیں گے تاکہ آپ بھی اس کا استعمال کریں اور اُٹھا سکیں بھرپور فوائد۔

• خشک تلسی کے پتوں کے حیرن کُن فوائد

• خشک تلسی میں موجود غذائیت

ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ اس عام سے پودے کی پتیوں میں صحت و شفاء کے حیرت انگیز خزانے موجود ہو سکتے ہیں تلسی میں وٹامن، معدنیات، کیلشیئم، وٹامن کے، کینسر سے لڑنے والے اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش سے بچانے والے بیٹا کیریو فائلین اور دیگر قدرتی اجزاء وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو ہماری صحت اور بیماریوں سے شفاء کے لئے بےحد اہم ہیں۔ تلسی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں، تلسی پھیپھڑوں کو متاثر کرنے والے جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے، یہ ہمارے ڈی این اے کو محفوظ رکھتا ہے، تلسی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ دل کی حفاظت کرتا ہے، ماہرین کے مطابق ٓصرف 6 ہفتوں تک تلسی کے اجزا ء کھانے سے ذہنی تناؤ میں 40 فیصد تک کمی ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں جسمانی دفاعی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ یہ خشک پتے کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں یہ جسمانی درد، سوزش، سوجن اور تکلیف کو بھی ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خشک تلسی کے استعمال سے شوگر بھی متوازن رہتی ہے۔

• خشک تلسی کا مختلف مسائل کے لئے استعمال

• کھانسی اور پھیپھڑوں کے مسائل دور کرنے کے لئے

کھانسی سانس اور پھیپھڑوں کے مسائل دور کرنے کے لئے تلسی کی چائے کا استعمال کرنا چاہیئے، اس کی چائے بنانے کا طریقہ بہت آسان ہے بس ایک کپ پانی کو ابالیں اور اس میں تلسی کے خشک پتوں کا جوش دے کر نیم گرم پی لیں۔

• پیٹ کے مسائل دور کرنے کے لئے

تلسی کے خشک پتے پیٹ کے کیڑوں سے لے کر بدہضمی اور ہیضے جیسے تمام امراض کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بس نیم گرم پانی سے آدھا چائے کا چمچ خشک یا تازہ تلسی کے پتوں کا پاؤڈر پھانک لیں اس سے فاضل مادے کچھ ہی وقت میں خارج ہوجائیں گے۔

• مختلف قسم کے درد دور کرنے کے لئے

خشک تلسی کے پتے کے چہرے کی بھاپ اور سر درد کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں کیونکہ ان کو قدرتی ریلیکسنٹ کہا جاتا ہے جوکہ سکون فراہم کرتے ہیں یہ گھٹیا کا درد جوڑوں کا درد اور دیگر کئی قسم کے درد میں بےحد مفید ہے۔ کسی برتن میں پانی ابالیں اب ایک چمچ خشک تلسی کے پتے شامل کریں پھر تولیہ سے سر ڈھانپ لیں اور 5-10 منٹ تک بھاپ میں سانس لیں، ایسا کرنے سےآپ کا سردرد کم ہونا شروع ہوجائے گا اور چہرے پر موجود جراثیم اور اندر جمی ہوئی میل بھی ابھر آئے گی جوڑوں کے درد کے لئے اس ہی پانی سے ٹکور کریں۔

• جراثیم دور کرنے کے لئے

اگر کوئی کیڑا کاٹ لے یا شہد کی مکھی ڈنک مار دے تو تلسی کے پتوں کو چبا کر کھائیں اور اس کا رس جو منہ میں آئے اس کو کاٹنے پر لگانے سے درد کو دور کرنے اور زہر نکالنے میں مدد ملے گی۔

• کان کا انفیکشن دور کرنے کے لئے مفید

خشک تلسی کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کانوں کے انفیکشن کو دور کرنے کے لئے بہترین ہے اس کے لئے آپ تلسی کے پتوں کو پانی میں ابال کر چائے کی طرح پئیں بھی اور ساتھ ہی ان پتوں کو سرسوں کے تیل میں پکاکر اس تیل کو کانوں میں لگائیں اس سے بےحد افاقہ ہوگا۔

Khushk Tulsi Ke Patton Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khushk Tulsi Ke Patton Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khushk Tulsi Ke Patton Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5381 Views   |   14 Feb 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

تلسی کے پتے تو سب ہی استعمال کرتے ہیں مگر کیا آپ خشک تسلی کے فوائد سے واقف ہیں؟ جانیئے اس کہ حیرت انگیز فوائد اور طریقہ استعمال

تلسی کے پتے تو سب ہی استعمال کرتے ہیں مگر کیا آپ خشک تسلی کے فوائد سے واقف ہیں؟ جانیئے اس کہ حیرت انگیز فوائد اور طریقہ استعمال ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تلسی کے پتے تو سب ہی استعمال کرتے ہیں مگر کیا آپ خشک تسلی کے فوائد سے واقف ہیں؟ جانیئے اس کہ حیرت انگیز فوائد اور طریقہ استعمال سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔