بال، ناخن اور سر کی خشکی ان سب کا حل ہے ایک تیل

ناریل کا تیل دنیا بھر میں سب سے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے ، ناریل کی چھوٹی سی بوتل میں بے پناہ فائدے چھپے ہوتے ہیں ، اس سے بہت کم لوگ واقف ہیں یہ تیل اپنی افادیت کے پیش نظر سالہا سال سے لے کر اب تک استعمال کیا جاتا ہے ۔

ناریل کے تیل کے فوائد :
بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے ۔
دوشاخہ (دو مونہے ) بالوں کا علاج
داغ، دھبوں اور جھائیوں سے نجات ، بالوں کو چمکدار اور خوبصورت نشوونما چمکدار اور مضبوظ ناخن ، جلدی امراض سے نجات (کیل مہاسے دانے) بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنا ، مثلاً جلد پر پڑنے والی جھریوں اور نشانات کو کم کرنے یا ہلکا کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔ نیز داغ ، دھبوں اور جلد کے پھٹنے کا واحد علاج یہ ہے کہ ناریل کا تیل اور لیموں کا رس ہم وزن باہم ملا کر بوتل میں رکھیں اور روزانہ کو سونے سے پہلے بطور اسکن ٹانک استعمال کریں ۔

آپ کے بال دوشاخہ ہوجائیں تو بالوں میں اچھی طرح تیل کی مالش کرکے دو سے تین گھنٹے تک بالوں میں لگا رہنے دیں اور پھر سر اچھے سے دھولیں ، رات بھر کے لئے تیل لگانے سے گریز کریں تین یا چار گھنٹے سے زیادہ تیل سر پر مت لگا رہنے دیں اس سے بالوں اور سر کی جلد کو آکسیجن صحیح طرح نہیں مل پاتی ۔

بالوں کو چمکدار اور خوبصورت نشوونما کے لیے ضروری ہے کہ ناریل کا تیل ہفتے میں کم از کم دو بار استعمال کریں کیونکہ وہ خواتین جو ملازمت پیشہ ہیں ان کے لیے روزانہ بالوں کا دھونا ممکن نہیں اور روز شیمپو کرنے سے بال اپنی قدرتی چمک کھودیتے ہیں یا دوشاخہ اور بے رنگ ہوجاتے ہیں ۔

ناخنوں پر ناریل کا تیل روئی کی مدد سے لگانے سے ناخن نہ صر ف یہ کہ چمکدار ہوتے ہیں بلکہ مضبوط بھی ہوتے ہیں ۔ جراثیم کش اثرات کی بناء پر ناریل کا تیل کیل مہاسوں اور جلد کی بیماریوں کے خلاف بہترین مدافعتی دو ا کا کام دیتا ہے ۔

ناریل کا تیل بال خورہ ، جلدی خشکی ، سر کی خشکی اور زخموں میں سوزش اور جلد کے پھٹنے کی صورت میں متاثرہ حصوں پر لگانے سے جلد ی امراض سے بھی چھٹکارا دلاتا ہے ۔ سر کی جوؤں اور بالوں کی خشکی کو ختم کرتا ہے ۔

ماہرین کے مطابق ناریل کا تیل یاداشت کی کمزوری کے مرض میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے اور نکسیر پھوٹنے کے مرض میں مبتلا ء افرا د ناریل کے تیل کو نتھنوں میں لگا کر اس مرض پر قابو پا سکتے ہیں ۔
مختصراً یہ قدرت کا بیش بہا عطیہ ہے ۔

It is no wonder seeing the peculiar benefits of coconut oil. If you got a little bottle of pure coconut oil, you have got a treasure with you. Other than a simple coconut, it's oil has a lot more for our health. You can apply it on hair and skin, add it to foods, drink it and rinse your mouth with it. And each of these acts would bring unique benefits to you.

Coconut oil is known as an effective remedy for dry hair; it helps for weight loss; it contains many nutrients for the skin; it removes bacteria from the mouth and whitens the teeth. These are yet little to know as it has many more for our health.

KFoods.com is compiling here some exclusive benefits of this miracle oil. Read what it can do for you and get maximum of this healing oil.

(Make sure you always get pure coconut oil)

Coconut Oil Benefits

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Coconut Oil Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Coconut Oil Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Beauty and Skin Care  |   4 Comments   |   64663 Views   |   01 Aug 2018
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

very good

  • ,

coconut oil is very effective remedy for many kinds of problems. I keep a bottle or two at home any time.

  • Majid,

Very good article. Useful information. I like it.

  • Vikram Lal, daharki

Hi it so good web helpful for everyone m so happy with that god bless thanks

  • Zahar , Birmingham

بال، ناخن اور سر کی خشکی ان سب کا حل ہے ایک تیل

بال، ناخن اور سر کی خشکی ان سب کا حل ہے ایک تیل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بال، ناخن اور سر کی خشکی ان سب کا حل ہے ایک تیل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔