میں مسجد میں بیٹھا رہتا ہوں کیونکہ ۔۔ انور اقبال مرحوم کی 4 بیٹیاں کون ہیں اور کیا کرتی ہیں؟ اداکار کی زندگی کے چند ایسے سچ جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

انور اقبال ( مرحوم) پاکستانی شوبز کے جانے مانے اداکار رہے ہیں۔ ان کے کامیاب ہونے کے پیچھے بہت زیادہ جدو جہد تھی۔

سینئر اداکار انور اقبال کئی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے لیکن جانبر نہ رہ سکے۔

شوبز کے مقبول پاکستانی ستارے انور اقبال گذشتہ برس ١ جولائی کو انتقال کر گئے تھے۔ اداکار کی شوبز صنعت کے لیے کئی خدمات تھیں اور انہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

ان کی کئی روز سے ایک تصویر وائرل ہورہی تھی جس میں وہ کافی کمزور دکھائی دے رہے تھےاور ان کے مداح ان کی صحت کے دعا گو بھی تھے۔

انور اقبال 25 دسمر 1949 کو بلوچستان میں پیدا ہوئے۔ سن 1966 میں انور اقبال نے میری کولاکو اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ۔ انہوں نے اپنی ماسٹرز کی ڈگری جامعہ کراچی سے سن 1976 میں حاصل کی۔ بعد ازاں 1970 کے اوائل میں وہ اداکاری کے شبعے میں آہستہ آہستہ بڑھنے لگے۔

سینئر اداکار انور اقبال نے پی ٹی وی کے متعدد ڈرامہ سیریلز اور فلموں میں کام کیا اور ان کو سب سے زیادہ شہرت ڈراما ’شمع‘ سے ملی، جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ مایہ ناز اداکار سندھی اور بلوچی فلموں میں یادگار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

لیجنڈری اداکار انور اقبال نے سوگواران میں 4 بیٹیاں چھوڑی ہیں جبکہ چند ماہ قبل ان کی اہلیہ کا بھی انتقال ہوگیا تھا۔

انور اقبال اداکاری کے ساتھ ساتھ مذہبی اعتبار سے بھی بہت سنجیدہ تھے۔ ایک اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ جب ان کے پاس کوئی کام نہیں ہوتا تھا جو وہ مسجد میں جاکر بیٹھ جایا کرتے تھےاور وہاں وقت گزارتا تھا۔

انور اقبال نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی چار بیٹیاں ہیں ،سب سے بڑی بیٹی ٹی وی پروگراموں میں ڈایریکشن دیتی ہیں اور ان کی شادی بھی ہوچکی ہے۔ اس سے چھوٹی بیٹی ایونٹ مینجمنٹ کا کام سنبھالتی ہے۔ تیسرے نمبر والی بیٹی فیشن ڈیزائنر ہےجبکہ سب سے چھوٹی بیٹی اے لیولز میں میں تعلیم حاصل کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ نامور اداکار انور اقبال نے اپنی اداکاری سے ڈراما انڈسٹری میں بھرپور نام بنایا جبکہ پی ٹی وی کے ٹاپ کلاس ڈراموں ’شمع‘ اور ’آخری چٹان‘ سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔

گذشتہ روز یکم جولائی کو اداکار انور اقبال وفات پاگئے اور ان کی نمازہ جنازہ گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد میں ادا کی گئی،مختلف سیاسی شخصیات اور فنکاروں نے شرکت کی تھی۔

ماضی کے مشہور اداکار انور اقبال مداحوں کے لیے اپنی یادیں چھوڑ گئے۔

Anwar Iqbal Marhoom

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Anwar Iqbal Marhoom and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anwar Iqbal Marhoom to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   11099 Views   |   20 Sep 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میں مسجد میں بیٹھا رہتا ہوں کیونکہ ۔۔ انور اقبال مرحوم کی 4 بیٹیاں کون ہیں اور کیا کرتی ہیں؟ اداکار کی زندگی کے چند ایسے سچ جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

میں مسجد میں بیٹھا رہتا ہوں کیونکہ ۔۔ انور اقبال مرحوم کی 4 بیٹیاں کون ہیں اور کیا کرتی ہیں؟ اداکار کی زندگی کے چند ایسے سچ جو بہت کم لوگ جانتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں مسجد میں بیٹھا رہتا ہوں کیونکہ ۔۔ انور اقبال مرحوم کی 4 بیٹیاں کون ہیں اور کیا کرتی ہیں؟ اداکار کی زندگی کے چند ایسے سچ جو بہت کم لوگ جانتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔