صرف رات بھر میں دانوں سے مکمل چھٹکارا
جیساکہ ہم جانتے ہیں کہ چہرے کے دانے سب سے خطرناک جلدی مسئلہ ہیں جن کی وجہ سے انسان کی ساری خوبصورتی مانند پڑجاتی ہے ۔ ان کو ختم کرنے کے لئے ہم بہت جتن بھی کرتے ہیں اور بہت سی خواتین اس مسئلے کے علاج کے لئے بہت سے پیسے بھی خرچ کرتی ہیں لیکن پھر بھی مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتے ۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ ان کا علاج گھریلو ٹوٹکوں سے نہیں کرتی جو آسان اور سستے بھی ہیں ۔ا گر آپ کو بھی ایسا کوئی مسئلہ درپیش ہوتو میڈیکل کی بجائے ایک بار انکا علاج گھر پر کریں ۔ آپ خود دیکھیں گے کہ چند روز میں ہی آپ کو بہترین نتائج ملیں گے ۔۔
ایک تازہ لیموں لیں ۔
لیموں دو حصوں میں کاٹ لیں اور اس کا رس ایک پیالے میں نکال لیں ۔
اس میں خالص چینی ڈال کر مکس کریں ۔
نیم گرم پانی سے منہ دھوکر یہ مکسچر چہرے پر لگالیں ۔
نرمی سے چہرے پر مساج کرتے ہوئے ماسک اُتار دیں ۔ یہ جراثیم اور بیکٹیریا کا خاتمہ کرکے چہرے کو دانوں سے پاک کردے گا ۔
پھر دس منٹ بعد چہرہ دھولیں ۔
آپ کیلئے ایک اور آسان ٹوٹکہ یہ بھی ہے ۔ رات سونے سے پہلے اس ٹوٹکے پر عمل کریں آپ دیکھیں گے کہ کس تیز ی سے یہ دانوں کو ختم کرتا ہے ۔
ایلوویرا جیل لیں اور اگر ایلوویراجیل نہیں تو اس کا رس لے لیں اور اسے متاثرہ حصوں پر لگائیں اور ساری رات لگارہنے دیں ۔ ایلوویرا اپنی خاصیت کی وجہ سے نہ صرف داغ ختم کرے گا بلکہ دھبے بھی مٹادے گا۔ دن کے وقت اور شام کو دوبارہ ایلوویرا لگائیں ۔ اس کے علاوہ ایسا صاب اور ماسک استعمال کریں جو خاص طور پر داغ دھبوں والی جلد کے لئے ہو ۔ رات سونے سے پہلے ماسک لگائیں اور صبح منہ دھولیں ۔
ایلوویرا داغ دھبوں اور دانوں والی جلد کے لئے قدرتی ذریعہ علاج ہے ۔
ایلوویرا کا ٹوٹکہ دانوں اور دوسرے جلد ی امراض کو بہت تیزی سے حل کرتا ہے لیکن اگر آپ کی جلد نازک ہے تو اسے براہ رات چہرے پر لگانے سے گریز کریں بلکہ اسے صندل پاؤڈر یا شہد میں ملا کر لگائیں ۔
نازک جلد والے پریشان نہ ہوں اُن کے لئے بھی اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے ایک آسان ٹوٹکہ موجود ہے ۔
کیسٹر آئل بھی دانوں کو ختم کرنے کے لیے اچھا ٹوٹکہ ہے ۔ اگر آپ کی جلدنازک ہے تو دانوں پر کیسٹر آئل لگائیں کچھ ہی دنوں میں بغیر کسی نقصان کے دانے ختم ہو جائیں گے ۔
رات کو سونے سے پہلے ان پر آئل لگائیں اور اگلے دن چہرہ دھولیں ۔
آئل کو لیموںیا شہد میں مکس کرکے دن کے وقت چہرے پر لگائیں ۔
یہ تمام ٹوٹکے آزمودہ اور داغ، دھبے اور دانے دور کرنے میں فائدہ مند ہیں ان کو آزما کر اپنے چہرے کو صاف شفاف بنائیں۔
Sirf Raat Bhar Main Chehray ke Dano Se Mukamal Chutkara - Hiding black spots on face is quite tricky until makeup can also not hide them totally but do you believe that in just one night treatment you can hide them, I know it’s also little bit difficult to believe in it before experience so here are few steps to achieve removal of black spots on face as well getting a natural glow for your skin.
Tags :
Remove Stains From Face How to Remove Face Spot
Read Blog about
Sirf Raat Bhar Main Chehray ke Dano Se Mukamal Chutkara
and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (Sirf Raat Bhar Main Chehray ke Dano Se Mukamal Chutkara) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.