"میں کبھی منہ نہیں دھوتی، مگر میرے بیگ میں موئسچرائزر ہمیشہ موجود ہوتا ہے۔"
ماڈل اور اداکارہ ونیزہ احمد نے اپنی خوبصورتی کے راز کو بے نقاب کرتے ہوئے حیران کن انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چمکدار اور صحت مند جلد کی خواہش آج کے دور میں تقریباً ہر کسی کا خواب ہے، خاص طور پر جب آلودگی اور مصروف طرز زندگی اپنی جگہ بنا چکی ہے۔
جلد کی حفاظت ایک اہم عمل ہے، کیونکہ یہ نہ صرف خوبصورتی کا معاملہ ہے بلکہ صحت کے ساتھ بھی اس کا گہرا تعلق ہے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام "گڈ مارننگ پاکستان" میں گفتگو کرتے ہوئے، ونیزہ احمد نے خواتین کے لیے جلد کی نگہداشت کے بہترین اور مؤثر مشورے فراہم کیے۔
قدرتی چیزوں کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ جلد کی حفاظت کے لیے قدرتی اجزاء کا استعمال زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ "موئسچرائزر" کا استعمال نہ صرف چہرے کی رطوبت برقرار رکھتا ہے بلکہ آئلی جلد کے لیے بھی ضروری ہے۔
ہائیڈریشن کی اہمیت
ونیذہ نے مزید بتایا کہ موئسچرائزر لگانے سے پہلے چہرے کو گیلا کرنا نہایت ضروری ہے۔ وہ روزانہ "واٹر" کا استعمال کرتی ہیں اور میک اپ کرنے سے پہلے یا بعد میں منہ نہیں دھوتیں، سوائے وضو کرنے کے۔
خوبصورتی کا راز: اسکرب
اداکارہ نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ چینی اور شہد کو ملا کر اسکرب تیار کریں، جسے چہرے پر لگانے سے وائٹ ہیڈز ختم ہوں گے اور چہرے کی چمک میں بھی اضافہ ہوگا۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Vaneeza Ahmed Beauty Secret and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Vaneeza Ahmed Beauty Secret to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.