کلونجی۔۔۔ موت کے سوا ہر مرض کی شفاء!کیا آپ کے گھر میں کلونجی کا استعمال کیا جاتا ہے؟

کلونجی دیکھنے میں چھوٹاسا بیج ہے لیکن یہ اپنے اندر باکمال خصوصیات رکھتی ہے،ہمارے پیارے نبی ﷺکا فرمان ہے کہ کلونجی میں سوائے موت کے ہر مرض کا علاج ہے۔ بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو ہم سنت نبی ﷺ کے مطابق استعمال کریں تو ہم ان سے بے شمار فائدے اٹھا سکتے ہیں۔
کلونجی میں بے شمار فوائد موجود ہیں۔ یہ بھڑ کے زہر کے اثرکو زائل کردیتی ہے ۔ جسم کے ہر حصے کو مضبوط بناتی ہے ۔ حیض کے معاملات کو بہتر بناتی ہے۔ ماں کے دودھ میں اضافہ کا باعث ہے ۔ پیشاب کی تکلیف میں فائدہ پہنچاتی ہے۔ زکام، فالج ، درد شقیقہ ، نسیان اور گھبراہٹ میں مفید ہے ۔ اس کا دھواں سانس کی تکلیف میں فائدہ دیتا ہے ۔ کلونجی کو پیس کر سرمے میں ملا کر کھایا جائے تو پیٹ کے کیڑے ختم ہوجاتے ہیں ۔ اس کو گرم کرکے سونگھنا زکام میں مفید ہے۔ اگر کلونجی کا تیل نکال کر گنج پن کے شکار مریض کے سر پر استعمال کیا جائے تو بال اگ آتے ہیں۔ اس کا نصف چمچہ پیس کر پانی کے ساتھ پینے سے دمے میں فائدہ ہوتا ہے۔ اس کو روٹی کے ساتھ کھایا جائے تو ریاح کی شکایت نہیں ہوتی ۔کلونجی کو سرکے میں پکا کرکلُیاں کرنے سے مسوڑھوں کی سوزش اور دانتوں کے درد میں آرام ملتا ہے۔ پیشانی پر کلونجی کے تیل سے مالش کرکے آرام کریں ،سر درد جلد ہی غائب ہوجائے گا۔

کلونجی کے فوائد:

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور:

اینٹی آکسیڈنٹس ایسے مادے ہیں جو نقصان دہ فری ریڈیکلز کوغیرموثر بناتے ہیں اورخلیوں کو آکسیڈیٹیو نقصان سے روکتے ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اینٹی آکسیڈنٹس بیماری اور صحت پر طاقتور اثر ڈالتے سکتے ہیں۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کی کلونجی اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔یہ اینٹی آکیسڈنٹ مواد کی وجہ سے بیماری سے بچانے میں مدد کرتی ہے۔

کولیسٹرول کاخاتمہ:

کولیسٹرول چربی کی طرح کا ایک مادہ ہےجوآپ کے جسم میں پایاجاتا ہے،ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی اضافی مقداردل کے لئے نقصان دہ ہے۔ کلونجی کولیسٹرول کو ختم کرنے کے لیے موثر ہے۔کلونجی کا استعمال آپ کو دل کی بیماری سے بچاسکتا ہے۔

اینٹی بیکٹریل:

بیماری پیداکرنےوالے بیکٹریا کان کے انفیکشن سے لے نمونیا تک خطرناک ہوسکتے ہیں۔ کلونجی میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جوبیماری اور بیکٹریا سے لڑنے میں مددگارثابت ہوتی ہے۔ کلونجی کئی طرح سے بیکٹریل انفیکشن کے خلاف لڑنے میں موثر ہے۔

نظامِ انہظام کو بہتر بناتی ہے:

کلونجی نظامِ انہظام کے لئے بہت اچھی ہے،پیٹ کی گیس اور قبض کےخاتمے کے لئے بہت فائدہ مندہے۔ جو افراد کھانے کے بعد بھاری پن محسوس کرتے ہیں تو کلونجی ان کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔

دمہ کے مرض میں مفید:

تحقیق سے علم ہوا ہے کہ سیاہ بیج کا عرق منہ میں رکھنےسےدمہ والے لوگوں میں کھانسی اور پیپھڑوں کے فنکشن میں بہتری آتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر:

تحقیق سے علم ہوا ہے کہ کلونجی کے روزانہ استعمال سے ہائی بلڈ پریشر متوازن ہوتا ہے۔اس کا روزانہ استعمال آپ کو بلڈ پریشر کی بیماری سے بچاتا ہے۔اسکے علاوہ یہ مظبوط مدافعتی نظام کو بھی فروغ دیتا ہے۔

ذیابیطس میں مفید:

کلونجی شوگر کے مریضوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ ایک چائے کا چمچ کلونجی تیل ، ایک کپ سیاہ چائے میں ملا کر صبح پی لیں اور چند ہفتوں میں شوگر کے مریض نمایاں فرق دیکھ سکیں گے۔

Kalonji Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kalonji Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kalonji Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2998 Views   |   16 Feb 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

کلونجی۔۔۔ موت کے سوا ہر مرض کی شفاء!کیا آپ کے گھر میں کلونجی کا استعمال کیا جاتا ہے؟

کلونجی۔۔۔ موت کے سوا ہر مرض کی شفاء!کیا آپ کے گھر میں کلونجی کا استعمال کیا جاتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کلونجی۔۔۔ موت کے سوا ہر مرض کی شفاء!کیا آپ کے گھر میں کلونجی کا استعمال کیا جاتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔