والد نے خواب میں آ کر کہا بیٹا قرآن پڑھ.. نشو بیگم کا ماں باپ سے کیسا رشتہ تھا! یاد کرتے ہوئے دکھی ہوگئیں

"ماں کہتی تھی کہ نشو تم اتنا زیادہ کیسے بول لیتی ہو. تم کو اتنی باتیں کون سکھاتا ہے. ماں کا یہ جملہ بہت یاد آتا ہے."

یہ کہنا ہے ماضی کی نامور اداکارہ نشو بیگم کا جنھوں نے الف ٹی وی میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنے والدین کے بارے میں گفتگو کی.

نشو بیگم کا کہنا تھا کہ زندگی میں جتنی بھی تکالیف دیکھی ہیں ان کا سایہ کبھی بچوں پر نہیں پڑنے دیا. یہی سوچتی ہوں کہ صاحبہ کا ہر دکھ خود پر جھیل لوں لیکن مجھ سے پہلے ریمبو میری بیٹی کے دکھ لے جاتا ہے.

والد کی محبت سے جڑا ایک واقعہ سناتے ہوئے نشو بیگم نے بتایا کہ ایک بار جب وہ زندگی میں سخت حالات کا شکار تھیں اور بہت رویا کرتی تھیں تو خواب میں ان کے والد آئے اور کہا اٹھ کے قرآن پاک پڑھ. اور بہت سارا سامان بھی دیا. کہتے ہیں مردے کا خواب میں کچھ دینا اچھا ہوتا ہے. اس خواب کے بعد زندگی میں سکون آگیا اور مسائل ختم ہوگئے.

نشو بیگم کا کہنا تھا کہ والدین اگر دنیا سے چلے بھی جائیں تو اولاد سے رشتہ نہیں ٹوٹتا. ہمارے خون اور باتوں میں وہی ہوتے ہیں. بدنصیب ہے وہ اولاد جو ماں باپ کو بڑھاپے میں پائے لیکن اسے اولڈ ہوم کے حوالے کردے.

Nisho Begum Remembering Her Parents

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nisho Begum Remembering Her Parents and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nisho Begum Remembering Her Parents to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1358 Views   |   17 Apr 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

والد نے خواب میں آ کر کہا بیٹا قرآن پڑھ.. نشو بیگم کا ماں باپ سے کیسا رشتہ تھا! یاد کرتے ہوئے دکھی ہوگئیں

والد نے خواب میں آ کر کہا بیٹا قرآن پڑھ.. نشو بیگم کا ماں باپ سے کیسا رشتہ تھا! یاد کرتے ہوئے دکھی ہوگئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ والد نے خواب میں آ کر کہا بیٹا قرآن پڑھ.. نشو بیگم کا ماں باپ سے کیسا رشتہ تھا! یاد کرتے ہوئے دکھی ہوگئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔