آج کل ویکس کرنا خواتین کی سب سے زیادہ عام ضرورت بن گیا ہے اور اس کے لئے یہ ہر ماہ پارلر جا کر خرچ کرتی ہیں اور جبکہ اگر گھر میں ہی اپنی جلد کے حساب سے ویکس تیار کر لیا جائے تو جب ضرورت ہو آپ فوری ویکس کرلیں، اس سے نہ ہی جلد خراب ہوتی ہے اور نہ اضافی بالوں کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔
کے-فوڈز میں جانیئے کیسے گھر میں آپ با آسانی اپنا ویکس تیار کرسکتی ہیں اور استعمال کا طریقہ بھی جان لیجیئے:
ٹپ:
اجزاء:
3 چمچ براؤن شوگر،
2 چمچ ٹاٹری،
4 چمچ گلیسرین،
1 چمچ املی کا پانی،
4 لیموؤں کا رس،
4 چمچ گنے کا رس،
2 چمچ وائٹ گلو،
1 چمچ شہد۔
طریقہ:
٭ ایک برتن میں سب سے پہلے لیموں اور گنے کا رس4 منٹ تک پکائیں۔
٭ پھر اس میں ٹاٹری اور گلیسرین کو شامل کریں اور مزید 2 منٹ پکائیں۔
٭ اس کے بعد اس میں شہد اور براؤن شوگر پاؤڈر کے ساتھ وائٹ گلو مکس کردیں اور چمچ چلاتی رہیں۔
٭ 10 منٹ میں ایک گاڑھا محلول تیار ہو جائے گا۔
لیجیئے گھریلو ویکس تیار ہوگیا ہے، اب اضافی بالوں کی ہوگی چھٹی آپ کی مرضی کے مطابق۔
لگانے کا طریقہ:
٭ ویکس تیار ہونے کے بعد اس کو نیم گرم ہونے پر ہاتھوں اور جلد پر لگائیں اور 2 منٹ چھوڑ دیں، پھر اس کو ناخن کی مدد سے اکھاڑیں، اور فوری کھینچ دیں۔
اس سے تکلیف ضرور ہوگی مگر جلد پر کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوگا۔
٭ چہرے پر لگانے کے لئے:
- 4 انچ کے ایک کاغذ کی ایک جانب ویکس کو لگائیں۔
- پھر اس کو اپنے چہرے پر چسپاں کرلیں۔
- اس کے بعد 5 منٹ تک لگا رہنے دیں۔
- اب بالوں کی مخالف سمت میں کاغذ کا کھینچ کر اتار لیں۔
- لیجیئے ہوگیا چہرے کا ویکس۔
فائدہ:
اس ٹپ سے آپ کو فائدہ جلدی ہوگا کیونکہ اس میں وائٹ گلو، ٹاٹری اور گلیسرین کو ایک ساتھ استعمال کیا جا رہا ہے اور بازاری ویکس میں یہ تمام چیزیں شامل ہوتی ہیں۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Gher Zaoori Baal Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gher Zaoori Baal Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.