9 سال پہلے میں اندھی ہوگئی تھی اور پھر ۔۔ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد خاتون کی بینائی کیسے واپس آئی؟ جانیئے دلچسپ واقعہ

کورونا ویکسین اب دنیا بھر میں عام ہوگئی ہے اور اس کے مختلف قسم کے اثرات بھی واضح ہو رہے ہیں۔ لیکن جو اثرات بھارت کی جانب سے دکھائے جا رہے ہیں وہ کچھ اس طرح ہیں کہ لوگوں کے جسم پر دھاتی چیزیں سکے وغیرہ چپک رہے ہیں ۔

مگر اب بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے واشم ضلع سے تعلق رکھنے والی بزرگ خاتون کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا کہ ڈاکٹروں نے بھی حیرانی کا اظہار کردیا ہے۔

متھورا بانی بیڈو کا کہنا ہے کہ: '' 9 سال پہلے میری آنکھوں کی بینائی چلی گئی تھی اور میں بالکل اندھی ہوگئی تھی، مجھے کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا تھا، میرا بچہ مجھے کورونا ویکسین لگوانے کے لئے لے گیا اور میں جب ویکسین لگوا کر آئی تو اگلے دن مجھے دکھنا شروع ہوگیا، میں حیران ہوئی کہ مجھے کیسے دکھ رہا ہے جبکہ میں روتی رہتی تھی کہ میں اندھی ہوگئی ہوں، اب میں لوگوں کی محتاج ہوگئی ہوں۔ میں واشم میں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ رہتی ہوں، میں نے 26 جون کو ’کووی شیلڈ ویکسین‘ کی پہلی ڈوز لگوائی تھی، ''

بھارتی ڈاکٹروں نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں کی ہے کہ واقعے کی حقیقت کیا ہے۔ مگر خاتون نے دی سن ٹی وی کو بتاتے ہوئے کہا کہ: '' جب میں اگلے دن سو کر اٹھی ہوئی تو میں نے اپنی بہو کو کچن میں چائے بناتے ہوئے دیکھا وہ میری چائے بنا رہی تھی اور اس میں اس نے دودھ زیادہ ڈالا تھا اور کہتی ہے کہ دودھ کم منگواتے ہیں، میں نے دیکھ کر اپنے بیٹے کے سامنے کہہ دیا، جس پر میری بہو نے کہا کہ اپ کو کیسے پتہ تو میں نے اچانک کہا کہ بیٹا صبح سے مجھے سب کچھ نظر آرہا ہے اور ویکسین لگوناے کے بعد سے زکام بھی محسوس کر رہی ہوں۔ ''

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2546 Views   |   03 Aug 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about 9 سال پہلے میں اندھی ہوگئی تھی اور پھر ۔۔ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد خاتون کی بینائی کیسے واپس آئی؟ جانیئے دلچسپ واقعہ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (9 سال پہلے میں اندھی ہوگئی تھی اور پھر ۔۔ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد خاتون کی بینائی کیسے واپس آئی؟ جانیئے دلچسپ واقعہ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.