اکثر فلموں اور ڈراموں میں ایسی افسانوی کہانیاں دیکھی ہوں گی جس میں ایک خوبصورت شہزادی ہوتی ہے جو کہ گہری نیند میں سو رہی ہوتی ہے اس شہزادی کو نیند سے بے دار ایک خوبصورت شہزادہ ہی کرتا ہے۔
انڈونیشیاء کی ایشا کا تعلق ایک ایسے مسلمان گھرانے سے ہے جو مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھنا ہے اور اس گھرانے کی زندگی میں ایک عام فیملی کی طرح ہی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو خوب اچھی طرح منایا جاتا تھا۔بیٹی ایشا بھی اکثر جب سوتی تو کافی دیر تک سوتی رہتی تھی جیسے کہ وہ محاورہ ہے نا گدھے گھوڑے بیچ کر سونا، لیکن والدین کو کیا معلوم تھا کہ اتنا دیر تک سونا آلسی پن نہیں بلکہ ایک خاموش بیماری کی طرف بیٹی جا رہی تھی۔
ایسے دن چلتے رہے اور پھر وہ دن آ ہی گیا جب ایشا کو نیند ایسی آئی کہ پھر دوبارہ اٹھ نہ پائی، اس نیند کو ابدی نیند کا نام بھی نہیں دیا جا سکتا ہے کیونکہ بظاہر ایشا زندہ ہے۔
لیکن آج ایشا کو کئی سال ہو گئے ہیں، لیکن ایشا کی آنکھ نہیں کھلی ہے۔ ڈاکٹرز ایشا کی بیماری کو دیکھ کر خود پریشان ہیں۔ اور سمجھ ہی نہیں پا رہے ہیں کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔
والد بتاتے ہیں کہ 17 سالہ بیٹی پہلی بار 2017 میں دو دن تک مسلسل سو رہی تھی جس پر ہمیں تشویش ہوئی، اور دو ہفتے تک آنکھ نہیں کھولی۔
لیکن سینیر ڈاکٹرز اور سرجنز کے مطابق یہ بیماری ہر 10 لاکھ لوگوں میں سے ایک شخص میں پائی جاتی ہے۔ چونکہ ایشا لمبے عرصے سے بستر مرگ ہے یہی وجہ ہے کہ اب مختلف بیماریوں اور تکالیف کا شکار ہو رہی ہے۔ اگرچہ وہ تکالیف محسوس نہیں کر پا رہی ہے، مگر اندرونی طور پر اثرات نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں، جو کہ ایشا کے لیے نقصان دہ ہیں۔
والدین ایشا کو کھانا خود کھلاتے ہیں اور بیت الخلاء بھی خود لے جاتے ہیں، ایشا کو عام بچوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت بھی نہیں ہے جبکہ مکمل احتیاط کے ساتھ والدین بیٹی کا خیال رکھ رہے ہیں۔
لیکن مقامی لوگوں اور رشتہ داروں کی جانب سے یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ لڑکی کو جنات لے گئے یا پھر کوئی جن اس پر عاشق ہو گیا ہے۔
Beti Neend Poori Kar Rahi Hai
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Beti Neend Poori Kar Rahi Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beti Neend Poori Kar Rahi Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
By Fahad |
In News |
0 Comments |
26716 Views |
03 Mar 2023
About the Author:
Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)
میری بیٹی کا انتقال نہیں ہوا بلکہ نیند پوری کر رہی ہے ۔۔ انڈونیشیاء کی وہ لڑکی، جس کی نیند نے ڈاکٹرز کو حیران کر دیا، دیکھیے
میری بیٹی کا انتقال نہیں ہوا بلکہ نیند پوری کر رہی ہے ۔۔ انڈونیشیاء کی وہ لڑکی، جس کی نیند نے ڈاکٹرز کو حیران کر دیا، دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری بیٹی کا انتقال نہیں ہوا بلکہ نیند پوری کر رہی ہے ۔۔ انڈونیشیاء کی وہ لڑکی، جس کی نیند نے ڈاکٹرز کو حیران کر دیا، دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔