جب ہم چھوٹے تھے تو سردیاں آتے ہی نانیاں دادیاں سونے سے پہلے ہماری ناف میں زیتون، سرسوں یا ناریل کا تیل ہلکا کنکنا کر کے ڈالتی تھیں۔ اس وقت تو اس عام سی چیز کی اہمیت کا اندازہ نہیں تھا لیکن اب مختلف تحقیق میں اس چیز کے کئی فائدے ثابت ہوچکے ہیں. ان میں سے چند ہم اپنے قارئین کو اس آرٹیکل میں بتائیں گے.
ناف میں تیل ڈالنے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، گیس، اپھارہ اور قبض کا خاتمہ ہوتا ہے.
سردیوں میں جسم کی خشکی اور خارش سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو روز چند قطرے تیل ناف میں ڈالنا عادت بنا لیں. اس سے دوران خون بھی بہتر ہوگا جس سے رنگت نکھرتی ہے.
یہ عمل ذہنی تناؤ میں کمی لاتا ہے. ناف کی کچھ نسیں دماغ تک جاتی ہیں جو تیل ڈالنے سے پرسکون ہوجاتی ہیں.
ناف میں تیل ڈالنا مرد اور عورت دونوں کی تولیدی صحت کے لیے اچھا ہے. اس سے ماہواری کا درد بھی کم ہوتا ہے.
آنکھوں کی روشنی کے لئے مفید ہے جبکہ بالوں کی نشوونما بھی بڑھاتا ہے
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Why Should We Apply Oil Drops In Belly Button and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Why Should We Apply Oil Drops In Belly Button to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.