کینو کے چھلکوں میں چھپا ہے حسن کا راز۔۔ جانیں ان کی مدد سے اپنے 5 بڑے مسائل کا حل

کینو وٹامن سی کا خزانہ ہوتا پے تو اس کے چھلکوں میں بھی وٹامن سی کے علاوہ بہت سے ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو جلد کو چمکدار اور روشن بنانے کے لئے بہت کارآمد ہوتے ہیں۔ کینو کے چھلکوں میں وٹابن بی 2،وٹامن سی، وٹامن اے، فولک ایسڈ، پولی فینول اور فائبر موجود ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کس طرح کینو کے چھلکوں سے اپنے حسن کو نکھار سکتے ہیں۔

کینو کے چھلکوں کا قہوہ

کینو کے چھلکے اتار کر خشک کرلیں اور ان کو پانی میں ابال کر کچھ دیر پکائیں۔ جب قہوہ بن جائیں تو اسے پی لیں۔ چھلکوں کی یہ چائے افادیت میں کسی طرح پھل سے کم نہیں بلکہ وٹامن سے بھرپور ہے۔ اس چائے کو پینے سے ہاضمہ بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ رنگت صاف اور جلد بھی چمکدار محسوس ہونے لگے گی۔

چہرے پر ابٹن کی طرح ملیں

چھلکوں کو سکھا کر گرائینڈ کرکے پاؤڈر بنا لیں یئا پھر سکھائے بغیر بھی گرائینڈ کیا جاسکتا ہے۔ اب چاہیں تو اس پاؤڈر میں شہد ملا لیں یا پھر اگر جلد خشک ہے تو دودھ ورنہ صرف پانی یا عرقِ گلاب میں ملا کر جلد پر ہلکے ہاتھوں سے ملیں۔ اس سے چہرے کے کیل مہاسے اور ایکنی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

انفیکشنز سے بچاؤ

کینو کے چھلکوں کو پانی میں ابال کر نہانے کے پانی میں ملائیں اور اسی سے نہائیں تو ناصرف جسم سے خوشبو آنے لگتی ہے بلکہ مختلف الرجیز اور انفیکشنز کم کرنے میں ھی مدد ملتی ہے۔

دانت چمکائیں

کینو کے چھلکوں کے پاؤڈر بنا کر اسے دانتوں پر ٹوٹھ پیسٹ میں ملا کر یا پھر ایسے ہی ملیں تو پیلے دانت سفیدی اختیار کرنے لگتے ہیں اور منہ کی بدبو بھی کم ہوجاتی ہے۔

کینو کے چھلکوں کی نائٹ کریم

کینو کے چھلکوں کو سکھا کر اس میں چند قطرے لائم یا نیمبو کے ڈالیں اور تھوڑا سا صندل کا پاؤڈر ملا کر چہرے پر لیپ کرلیں۔ صبح تازے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ چند کے استعمال سے آپ کو چہرے کی رنگت میں واضح فرق محسوس ہوگا۔

Keenu Ke Chilkon Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Keenu Ke Chilkon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Keenu Ke Chilkon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Usman  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2420 Views   |   25 Jan 2022
About the Author:

Usman is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Usman is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کینو کے چھلکوں میں چھپا ہے حسن کا راز۔۔ جانیں ان کی مدد سے اپنے 5 بڑے مسائل کا حل

کینو کے چھلکوں میں چھپا ہے حسن کا راز۔۔ جانیں ان کی مدد سے اپنے 5 بڑے مسائل کا حل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کینو کے چھلکوں میں چھپا ہے حسن کا راز۔۔ جانیں ان کی مدد سے اپنے 5 بڑے مسائل کا حل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔