چکر پورے چلاتے ہیں پر شادی ماں کی پسند سے کریں گے۔۔ خوشحال خان کا بیان سوشل میڈیا پر طوفان لے آیا! انٹرویو وائرل

Khushhal Khan Faces Backlash Over Marriage Statement

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اسٹار خوشحال خان نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں ان کے معصوم جواب نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔

پوڈکاسٹ کے دوران جب احمد علی بٹ نے سوال کیا، آپ رومانٹک ہیں یا فلرٹی؟

تو خوشحال خان نے مسکرا کر جواب دیا، نہ میں فلرٹ کرتا ہوں، نہ کسی سے محبت کرتا ہوں۔ جس لڑکی کو میری ماں پسند کرے گی، میں اُسی سے شادی کروں گا۔ اور بس، ماں کا حکم ہو گا تو شادی ہو گی، ورنہ کوئی چکر نہیں۔ الحمدللہ!

یہ بات سنتے ہی جیسے سوشل میڈیا پر آگ لگ گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے خوشحال کے بیان پر دلچسپ تبصرے کرنا شروع کر دیے۔

کسی نے لکھا، یہ وہ لڑکے ہوتے ہیں جو پوری زندگی ڈیٹ کرتے ہیں اور پھر شادی ماں کی پسند سے کرتے ہیں۔

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا، یہ سیدھا سیدھا ماما کا لاڈلا ہے، جو ہر فیصلہ ماں سے پوچھ کر کرے گا۔

کسی نے طنزیہ انداز میں لکھا، شادی ماں کی مرضی سے، لڑائی بھی ماں کی مرضی سے، طلاق بھی ماں کے اشارے پر؟

جبکہ ایک صارف نے لکھا، سمجھ نہیں آ رہی کہ سادگی پر داد دوں یا سوچ پر سوال اٹھاؤں؟

کچھ نے تو یہ بھی کہا، یہ پشتون گھرانوں کی خاصیت ہے کہ خواتین بہت طاقتور ہوتی ہیں۔

سادہ بیان، بڑی بحث:

خوشحال خان کا مقصد شاید سادگی اور والدہ کے احترام کا اظہار تھا، مگر سوشل میڈیا پر اس نے ماں کے لاڈلے، کنٹرولڈ شوہر، اور ریڈ فلیگ۔ ،جیسے الفاظ کو ٹرینڈنگ بنا دیا

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا خوشحال خان اس تنقید پر کوئی ردعمل دیتے ہیں؟ یا ان کا نعرہ ہی یہی رہے گا، ماں جو کہے گی، وہی ہوگا۔

Khushhal Khan Faces Backlash Over Marriage Statement

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khushhal Khan Faces Backlash Over Marriage Statement and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khushhal Khan Faces Backlash Over Marriage Statement to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   44 Views   |   26 Jun 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 June 2025)

چکر پورے چلاتے ہیں پر شادی ماں کی پسند سے کریں گے۔۔ خوشحال خان کا بیان سوشل میڈیا پر طوفان لے آیا! انٹرویو وائرل

چکر پورے چلاتے ہیں پر شادی ماں کی پسند سے کریں گے۔۔ خوشحال خان کا بیان سوشل میڈیا پر طوفان لے آیا! انٹرویو وائرل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چکر پورے چلاتے ہیں پر شادی ماں کی پسند سے کریں گے۔۔ خوشحال خان کا بیان سوشل میڈیا پر طوفان لے آیا! انٹرویو وائرل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔