Uzma Gillani Shares Emotional Reason Behind Quitting Television
پاکستان ٹیلی وژن کی عظیم فنکارہ اعظمیٰ گیلانی، جو اپنی بے مثال اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی رہی ہیں، ایک عرصے سے آسٹریلیا میں مقیم تھیں۔ لیکن حال ہی میں جب وہ پاکستان واپس آئیں تو ریڈیو، ٹی وی پروگرامز اور اپنے پرانے ساتھیوں سے ملاقاتوں نے اس دور کو پھر سے تازہ کر دیا۔ انہیں عمران اشرف کے شو مذاق رات میں بھی دیکھا گیا، جہاں انہوں نے پہلی بار وہ حقیقت بیان کی جس نے اُن کی چمکتی ہوئی فنی زندگی کا رُخ بدل دیا تھا۔
اعظمیٰ گیلانی نے بتایا کہ اپنے کیرئیر کے عروج پر اچانک اسکرین سے غائب ہونے کے پیچھے ایک نہایت ذاتی اور دل چھو لینے والی وجہ تھی۔
اُن کے مطابق، اشفاق احمد صاحب ایک دن مجھ سے کہنے لگے، تم میں محبت کی شدت بہت گہری ہے۔ ایسی ماں کبھی اپنے بچوں سے دور نہیں رہ سکتی۔ اُن کی یہ بات میرے دل میں اتر گئی۔ میں جذباتی بھی تھی اور اپنے بچوں سے جڑی ہوئی بھی۔ پھر میں نے سوچا، اگر زندگی نے مجھے صرف دس سال بھی دیے، تو میں اپنے بچوں کے پاس کتنا کم وقت گزار پاؤں گی؟ بس! میں نے شہرت چھوڑ کر اپنے بچوں کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا۔
شو میں گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے ماضی کا بھی ایک دردناک باب کھولا۔ انہوں نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد اُن کا بچپن شدید مالی مشکلات میں گزرا۔ گھر کے چھ بچوں کی ذمہ داری اُٹھانے کیلئے اُن کے چچا نے فوج چھوڑ کر دوسرا روزگار اختیار کیا۔ اعظمیٰ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کم عمری میں شادی کی حامی بھی اسی لیے بھری تاکہ اپنے چچا کا بوجھ کم کر سکیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Uzma Gillani Shares Emotional Reason Behind Quitting Television and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Uzma Gillani Shares Emotional Reason Behind Quitting Television to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
اعظمیٰ گیلانی سب کچھ چھوڑ کر آسٹریلیا کیوں چلی گئی تھیں؟ سینیئر اداکارہ نے پہلی بار ذاتی زندگی کی حقیقت بتا دی
اعظمیٰ گیلانی سب کچھ چھوڑ کر آسٹریلیا کیوں چلی گئی تھیں؟ سینیئر اداکارہ نے پہلی بار ذاتی زندگی کی حقیقت بتا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اعظمیٰ گیلانی سب کچھ چھوڑ کر آسٹریلیا کیوں چلی گئی تھیں؟ سینیئر اداکارہ نے پہلی بار ذاتی زندگی کی حقیقت بتا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔